حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ یونائٹیڈ پارٹی کی جانب سے کرپشن ، غیر قانونی لوگوں کو سندھ سے ڈی پورٹ کرنے، سندھ میں گڈ گورننس لانے اور سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے سندھ کی بحالی کے عنوان سے سکھر سے کراچی کے لیے پیدل سندھ مارچ کے نام سے شروع کیا گیا لانگ مارچ آج حیدرآباد کی حدود مٰیںداخل ہوگیا ہے .
اس سے قبل سندھ مارچ قافلہ جب مٹیاری پہنچا تو وہاں سندھ یونائیٹڈ پارٹی رہنماؤں و کارکنان سمیت جسقم، جی ڈی اے اور دیگر جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا . جہاں قافلہ کے رہنما اور سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے سینئر نائب صدر روشن برڑو ، امیر حسن پنہور اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا .
پيادل سنڌ مارچ مٽياري پھچي ويو جتي جي ڊي اي، جسقم ۽ ٻين تنظيمن پاران شاندار استقبال گلن جون ورکائون. #SindhMarch pic.twitter.com/qMigkC9NkE
— Sindh United Party (@SUP_Sindh) March 6, 2023
رہنماؤں نے اپنے خطاب مٰیں عوام سے 19 مارچ کو کراچی پر پہنچنے بڑی تعداد مٰیںشرکت کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے سربراہ اور اپنے محبوب رہنما سید زین شاہ کی صحتیابی کے لیے دعا کی بھی اپیل کی.
یاد رہے کہ سکھر سے لانگ مارچ سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے مرکزی صدر سید زین شاہ کی قیادت میں شروع ہوا جو 12 دن کے مسلسل سفر کے بعد اچانک طبیعت خراب ہونے سے اس وقت کراچی کے ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں، جن کی حالت تاحال سنبھل نہیں سکی ہے .ڈاکٹروں کے مطابق سید زین شاہ ابھی تک ہوش مٰیںنہیں ہیں، اُن کی نبض اور بلڈ پریشر و شگر کنٹرول میں نہیں ہے. ڈاکٹروں نے کارکنان و رشتہ داران سے دعاؤں کی اپیل کی ہے .