نیویارک (ویب ڈیسک): بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مسلم خواتین نے زندگی کے ہرشعبے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ویمن ان سلام کانفرنس کے افتتاجی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام خواتین کو مکمل تخفظ فراہم کرتا ہے اور نبی کریم نے بھی مرد اور عورت کئے لئے تعلیم کا حصول لازمی قرار دیا ہے۔
Live: FM Bilawal Bhutto Zardari chairing the Conference on “Women in Islam: Understanding the rights and Identity of Women in the Islamic World” in New York. https://t.co/7PrFgQOHy4
— PPP (@MediaCellPPP) March 8, 2023
انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی تاریخ میں نمایاں کردار ادا کیے ہیں، ملالہ یوسفزئی نوبل انعام حاصل کرنے والی پہلی نوجوان ہیں۔
FM Bilawal Bhutto Zardari chairing the Conference on “Women in Islam: Understanding the rights and Identity of Women in the Islamic World” in New York. pic.twitter.com/kXWQnoXJoq
— کراچی والے(PPP) (@Farazpyo_18) March 8, 2023
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے خواتین پر تشدد کے خلاف آواز اٹھائی، پاکستان میں پہلا ویمن بینک قائم ہوا، پہلا ویمن پولیس اسٹیشن قائم کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم خواتین نے زندگی کے ہرشعبے میں اہم کردار ادا کیا،سندھ میں خواتین کو مکانات بنانے کے لئے امداد دی جارہی ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت ملک کی ترقی میں خواتین کو شامل کرے، افغان عبوری حکومت خواتین پر عائد پابندیاں ختم کرے۔