Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پرسندھ کیساتھ فراڈ کیا جارہا ہے؛ قادر مگسی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پرسندھ کیساتھ فراڈ کیا جارہا ہے؛ قادر مگسی
پاکستان

ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پرسندھ کیساتھ فراڈ کیا جارہا ہے؛ قادر مگسی

Published March 11, 2023
Tags: Featured حکمرانوں کی نیتیں ٹھیک نہیں ڈجیٹل مردم شماری کے خلاف دھرنا، نعرے ڈیڑھ کروڑ بارش کے متاثرین دربدر ہیں
Share
SHARE

کراچی-نواب شاہ (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے طرف سے ڈجیٹل مردم شماری خلاف آٹھویں دن و رات کراچی پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ پر ایس ٹی پی کے وائیس چیئرمین گلزار سومرو، حیدر شاہانی، ڈاکٹر سومار منگریو، قادر چنا، حیات تنیو اور دیگر کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں احتجاج جاری رہا۔احتجاجی کیمپ میں موجود رہنما اور کارکنان ڈجیٹل مردم شماری کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ دوسری جانب سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے ڈیجیٹل مردم شماری کے خلاف عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں نواب شاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نوابشاہ سے خطاب کیا اور شہر میں کارنر میٹنگز سے بھی خطاب کیا۔ مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی کوئی وبائی یا ہنگامی صورتحال نہیں کہ دس سال بعد کی جانے والی مردم شماری پانچ سال کے اندر کرائی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ مردم شماری کے خلاف ہیں کیونکہ اس وقت سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک کروڑ 50 لاکھ بارش کے متاثرین دربدر ہیں 15 لاکھ مکانات ختم ہو گئے ہین ، دوسری طرف امن و امان کی صورتحال یہ ہے کہ گھوٹکی، کشمور اور کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کا راج ہے۔ اور نو گو ایریا بنے ہوئے ہیں ، تو وہاں مردم شماری کا عملہ کیسے پہنچے گا۔

عملے کو انتہائی سستی اور ناکارہ ٹیبلٹس دی گئی ہیں جو کہ ٹھیک سے کام بھی نہیں کرتیں، دوسری جانب انٹرنیٹ کی سہولت بھی ناکافی ہے، اس لیے ہمیں یقین ہے کہ اسلام آباد سے جھوٹ پر مبنی اعدادوشمار جاری کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہا کہ سندھ میں غیر ملکی آبادکاری کو شمار کرنے اور شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان حکمرانوں کی نیتیں ٹھیک نہیں، اس لیے اس مردم شماری کو ملتوی کرکے عوام کا پیسہ بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مادر وطن کے ایک انچ اور حق حکمرانی سے دستبردار نہیں ہوں گے، اس کے لیے ہمیں بہت قربانیاں دینی پڑیں گی اور سندھی قوم اس کے لیے تیار ہے۔ پورا سندھ اس مردم شماری کو مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے، ماضی کی طرح جب سندھ سازشوں کے خلاف کھڑا ہوا تو پیپلز پارٹی نے بظاہر یو ٹرن لیا اور اندرونی طور پر سازشوں میں ملوث رہی۔ اس وقت بھی انہوں نے مردم شماری کے حوالے سے جن خدشات کا اظہار کیا ہے وہ صرف عوام کو دھوکہ دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ سندھ کے عوام سے ووٹ حاصل کر سکیں۔ اگر پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کی آواز بننا چاہتی ہے تو مردم شماری کو فوری طور پر ملتوی کرے یا پی ڈی ایم حکومت سے الگ ہو باقی یہ ڈرامہ بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ٹی پی اس مردم شماری کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی جس میں سندھ کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو اکٹھا ہونے کی اپیل کرتے ہیں.

TAGGED:Featuredحکمرانوں کی نیتیں ٹھیک نہیںڈجیٹل مردم شماری کے خلاف دھرنا، نعرےڈیڑھ کروڑ بارش کے متاثرین دربدر ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈھاڈر: سردار خان رند کے قافلے پر بم حملہ،2محافظ جاں بحق
Next Article اسٹیل مل سے جبری برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے گا؛ جام کریم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

کنگ خان اوردبنگ خان سمجھائیں‌گےپرفیکٹ خان کوکام کا طریقہ

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے میگا اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان نے پرفکیشنسٹ عامر خان کو کیا…

May 26, 2023
پاکستانتازہ ترین

بغاوت پر اکسانے پر ریٹائرڈ میجراور کیپٹن کو پاک فوج نےسزا سنادی

راولپنڈی (ویب ڈیسک): پاک فوج نے 2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزا سنا دی۔پاک…

November 25, 2023
پاکستان

گھوٹکی:کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید

گھوٹکی (ویب ڈیسک): گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی تھانے کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس…

August 1, 2024
پاکستانتازہ ترین

بنوں: تھانہ بکا خیل پر دہشتگردوں کا دھاوا، پولیس کی جوابی کارروائی، حملہ ناکام

بنوں ( ویب ڈیسک): خیبرپختونخواہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی نے بنوں میں تھانہ بکا خیل پر دہشتگردوں کا حملہ…

July 20, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?