Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بارکھان واقعہ: متاثرین کا لاشوں سمیت دھرنا ،جے آئی ٹی بن گئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بارکھان واقعہ: متاثرین کا لاشوں سمیت دھرنا ،جے آئی ٹی بن گئی
پاکستان

بارکھان واقعہ: متاثرین کا لاشوں سمیت دھرنا ،جے آئی ٹی بن گئی

Published February 22, 2023
Tags: Featured بارکھان تین افراد کےقتل جے آئی ٹی تشکیل
Share
SHARE

بارکھان (ویب ڈیسک): بلوچستان کے ضلع بارکھان میں تین افراد کےقتل کےمعاملے کی تحقیقات کیلئے حکومت بلوچستان نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ، جے آئی ٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرےگی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جےآئی ٹی، ڈی آئی جی پولیس لورالائی رینج کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، جے آئی ٹی میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ، اسپیشل برانچ بارکھان کا نمائندہ اور ڈپٹی کمشنر بارکھان بطور ممبر شامل ہوں گے۔

ضلع کوہلو سے لائی گئی خاتون سمیت تینوں افراد کی میتیں کوئٹہ میں ریڈ زون کے قریب فیاض سنبل چوک پہنچا دی گئیں ہیں اور مظاہرین نے میتوں کے ہمراہ چوک پر دھرنا دے دیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بارکھان میں قتل کےبعد کنوئیں میں پھینکے گئے افراد کے لواحقین کو انصاف فرا ہم کیا جائے۔

دھرنے میں مقتولین کے عزیز و اقارب اور مری اتحاد کےعمائدین شامل ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ خاتون اور ان کے دو بچوں کے قتل کا مقدمہ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف درج کیا جائے، انہیں گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

مظاہرین کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ نجی جیل میں قید دیگر 5 بچوں کو بازیاب کرایا جائے، وزیراعظم اس واقعے کا نوٹس لیں اور چیف جسٹس آف پاکستان سو موٹو نوٹس لیں۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بارکھان میں خاتون اور ان کے دو بیٹوں کے قتل کے واقعے کی مذمت کی گئی اور اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، حکومت بلوچستان کی ذمہ داری ہےکہ مجرموں کوقانون کےکٹہرے میں لائے۔

قائم مقام اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت منعقد ہ اسمبلی اجلاس میں بارکھان میں جاں بحق تین افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ کی گئی، اس موقع پر نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری کا کہنا تھا کہ بارکھان واقعہ ایک دلخراش واقعہ ہے، کئی روزسےمیڈیا پر خبر چلی، سینیٹ میں بھی بات ہوئی لیکن ہم سب بےحس تھے،خاموش رہے، ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں۔

اس موقع پرصوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری نے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

ایوان میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بارکھان واقعہ کی ابھی تک ایف آئی آر نہیں ہوئی ہے، اس واقعے پر حکومت آنکھیں بند نہیں کرےگی، ہم کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے، مظلوموں کو انصاف دلائیں گے۔

واقعے کا پس منظر
خیال رہے کہ بلوچستان کے وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران پر نجی جیل میں قید کرنے کا الزام لگانے والی خاتون کو ان کے دو جوان سال بیٹوں سمیت قتل کردیا گیا جن کی لاشیں بارکھان کے کنویں سے ملیں۔

مقتولہ گراں ناز نے کچھ روز پہلے ویڈیو میں قرآن اٹھا کر سردار کھیتران پر اسے اور اس کے 7 بچوں کو نجی جیل میں رکھنے کا الزام لگایا تھا۔

سردار عبدالرحمان کھیتران نے الزامات رد کردیے اور اپنے ایک بیٹے انعام شاہ پر سازش کا الزام لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسی نے خاتون سے بیان ریکارڈ کروایا ، وہ سردار بننا چاہتا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں سردار کھیتران نے کہا کہ تحقیقات میں پیشی کیلئے تیار ہیں، استعفیٰ نہیں دیں گے۔

TAGGED:Featuredبارکھانتین افراد کےقتلجے آئی ٹی تشکیل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کل لاہور میں 200 کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دونگا؛ شاہ محمود قریشی
Next Article بار کونسلز کاجج کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز کا فیصلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

ملک میں الیکٹرانک سگریٹ فروخت کرنے کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): وزارت صحت نےعام سگریٹس کے بعد الیکٹرانک سگریٹس کو بھی مارکیٹ میں فروخت کی اجازت دے…

March 31, 2023
پاکستان

کراچی: سنگین مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کی زد میں آئے انسپکٹر کالجز آغا عدنان کی ڈسیپلن کمیٹی میں‌شمولیت سوالیہ نشان بن گئی

کراچی (ویب ڈیسک): ذرائع کے مطابق آغا عدنان، جو کہ پیپلز امن کمیٹی کے ترجمان کے طور پر جانے جاتے…

May 5, 2026
کھیل

کیرون پولارڈ کے راشد خان کو 5 گیندوں پر لگاتار 5 چھکے

کراچی(ویب ڈیسک): دی ہنڈریڈ لیگ میں کیرون پولارڈ نے راشد خان کو 5 گیندوں پر لگاتار 5 چھکے مار کر…

August 11, 2024
دنیا

اٹلی میں تیز رفتار ٹرین نے پٹریوں پر کام کرتے 5 مزدوروں کو کچل دیا

(ویب ڈیسک ): اٹلی کے شمالی علاقے میں تیز رفتار ٹرین نے پٹریوں پر کام کرنے والے 5 مزدوروں کو…

August 31, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?