کراچی (ویب ڈیسک): حکومت سندھ نے کراچی ڈویژن میں 53 یونین کمیٹیاں (یو سیز) بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں یوسیز کی تعداد 246 سے بڑھا کر 299 کر دی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوسیز میں اضافے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق آئندہ بلدیاتی انتخابات سے ہو گا۔