Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ہنگو: دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران ڈی پی او زخمی، 5 دہشتگردہلاک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ہنگو: دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران ڈی پی او زخمی، 5 دہشتگردہلاک
پاکستان

ہنگو: دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران ڈی پی او زخمی، 5 دہشتگردہلاک

Published July 19, 2025
Tags: 5 دہشتگرد مارے گئے Featured ڈی پی او محمد خالد زخمی ہنگو میں دہشتگردوں کی فائرنگ
Share
SHARE

ہنگو (ویب ڈیسک): ہنگو میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی پی او محمد خالد زخمی ہو گئے۔ڈی ایس پی امجد حسین کا بتانا ہے کہ ہنگو کے علاقے شناوڑی زرگری میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ڈی پی او محمد خالد زخمی ہو گئے۔ہنگو پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، ایس ایچ اوتھانا دوآبہ نبی خان بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ڈی پی او محمد خالد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس اور ایف سی نے ہنگو میں دہشتگردوں کی اطلاع پر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے، علاقے میں کرفیو نافذ ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔

انسپکٹرجنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ ڈی پی او ہنگو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر رہے تھے، آپریشن کے دوران متعدد دہشتگرد مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے، ڈی پی او ہنگو کو بھی گولی لگی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ڈی پی او سے بات کی ہے، ان کے حوصلے بلند ہیں، دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

TAGGED:5 دہشتگرد مارے گئےFeaturedڈی پی او محمد خالد زخمیہنگو میں دہشتگردوں کی فائرنگ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پنجاب کے 22 اضلاع میں مفت وائی فائی سروس فراہم
Next Article شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، علاج کیلیے امریکا منتقل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کےحاملہ ہونے کی خبروں‌کی گردش، اداکارہ نے تردید کردی

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی میڈیا سمیت مختلف میڈیا پر اپنے حمل سے متعلق چلنے والی…

February 13, 2024
پاکستان

حکومت نیب کو ختم کرنے کا وعدہ کرکے آئی مگر آرڈیننس لاکر مضبوط کیا: شاہد خاقان کی دہائی

کراچی (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے موجودہ حکومت پر نیب کو مضبوط کرنے کا الزام عائد کردیا۔کراچی…

July 2, 2024
پاکستان

کراچی: بلدیہ فیکٹری ملزمان چھوٹنے کا نتیجہ: بھتہ مافیا دوبارہ سرگرم ، بلڈر کے بھتہ نہ دینے پر چوکیدارقتل

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ملزمان کی فائرنگ سے زیر تعمیر عمارت کا چوکیدار جاں بحق…

September 16, 2023
پاکستانتازہ ترین

بینکنگ اوراے ٹی سی عدالتوں کاعمران خان کو آج ہی پیش ہونیکا حکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک): بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو آج ہی پیش ہونے کا حکم دیا…

February 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?