Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: رمضان المبارک: صحت مندسحری و افطار کیسی ہونی چاہیے ؟
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > رمضان المبارک: صحت مندسحری و افطار کیسی ہونی چاہیے ؟
صحت

رمضان المبارک: صحت مندسحری و افطار کیسی ہونی چاہیے ؟

Published March 16, 2023
Tags: Featured افطار میں پانی یا کھجور یا دودھ پینا چاہیے موسمی پھل ضرور کھائیں
Share
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور عالم اسلام اس کا پرتپاک استقبال کرنے کو بے چین ہے، ہر مسلمان اپنی بساط کے مطابق اس عظیم ماہ کی تیاری میں مصروف عمل ہے۔رمضان المبارک میں روزے داروں میں بعض غلط غذائی عادات ہوتی ہیں جو روزے کے دوران میں ان کے لیے تھکن اور دیگر بہت سے مشکلات کا سبب بنتی ہیں، یہ عادات انسانی صحت پر منفی طور سے اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

غذائی ماہرین نے روزہ داروں کو ان عادات کو بالائے طاق رکھنے کا مشورہ دیا ہے چند اہم یہ ہیں۔

روغنی کھانوں کے ساتھ افطار کرنا اہم ترین غلطیوں میں سے ایک ہے رمضان میں اس سے پرہیز لازم ہے، جتنا ممکن ہوسکے تلے ہوئے اور چکنائی والے کھانوں سے دور رہیں۔

افطار کے آغاز کے لیے بہترین چیز کھجور ہے اس سے خون میں شکر کی سطح معتدل اور آسان صورت میں بلند ہو جاتی ہے۔

مسالے تو ویس ہی انسان کے جانی دشمن ہیں، رمضان میں زیادہ نمک والی اشیاء یا اچار اور چٹنی یہ جسم سے پانی ختم کرنے کا عمل بڑھانے میں مدد گار ہیں۔ اسی کے سبب انسان کو مستقل صورت میں بالخصوص روزے کے دوران پیاس محسوس ہوتی ہے۔ ان کے زیادہ استعمال سے دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔

پھلوں کو اُن وٹامنز اور معدنی نمکیات کا بہترین ذریعہ شمار کیا جاتا ہے جن کی رمضان میں انسانی جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔ اسی طرح یہ موٹاپا اور وزن کم کرنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔ اسی لیے یہ بہت اہم ہے کہ آپ ماہ رمضان میں موسمی پھلوں ضرور کھائیں۔

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سحری کے وقت بہت سارا پانی پینا رمضان میں پورے دن جسم کو پیاس سے بچاتا ہے۔ تاہم سحری کے وقت بہت زیادہ پانی پی لینے سے گردے کا کام بڑھ جاتا ہے کہ وہ پانی سے چھٹکارہ حاصل کرے۔ اسی طرح پیشاب کی رغبت بڑھ جاتی ہے۔ یہ چیز دن بھر پیاس میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

اسی لئے طبی ماہرین سحری کے وقت پانی والے پھلوں کے استعمال کی تاکید کرتے ہیں ان میں تربوز، خربوزہ اور سیب وغیرہ شامل ہیں۔

یہ پھل روزے کے دوران میں جسم میں بتدریج پانی چھوڑنے کا کام کرتے ہیں۔ پانی پینے کے عمل کو افطار سے سحری تک کے اوقات میں تقسیم کرنا چاہیے ، یہ نہیں کہ صرف سحری کے وقت اس پر پوری توجہ مرکوز کر دی جائے۔

افطار کے وقت براہ راست ٹھنڈا پانی پینا، معدے اور آنتوں کی جانب خون کی گردش کم کرنے کا سبب بنتا ہے۔ اس کے نتیجے میں جسم کا نظام ہاضمہ مسائل کا شکار ہوتا ہے۔

غذائی ماہرین اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ افطار کے بعد نیم گرم یا کمرے کے درجہ حرارت والا پانی یا کھجور کے ساتھ دودھ پینا چاہیے بعد ازاں ٹھنڈا پانی پیا جا سکتا ہے تاہم افطار کے دوران ایسا کرنے سے معدے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتاہے جس کے نتیجے میں ہاضمے کا مسئلہ ، موٹاپا اور تیزابیت جیسی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

TAGGED:Featuredافطار میں پانی یا کھجور یا دودھ پینا چاہیےموسمی پھل ضرور کھائیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چینی کمپنی پاکستانی ٹیلی کام میں2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریگی
Next Article پشاور نے اسلام آباد کو 12 رنز سےہراکر PSL سے باہر کردیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں AI سے تیار کردہ اسٹیکرز کے نئے فیچر کی آزمائش

کراچی (ٹیک ڈیسک):ِ واٹس ایپ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹیکرز کے نئے فیچر کی آزمائش…

August 16, 2023
کھیل

پی ایس ایل9واں ایڈیشن 17 فروری سے ہوگا؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔لاہور کے ریس…

February 13, 2024
پاکستان

ٹیریان کیس میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کےخلاف ٹیریان کیس میں نااہلی کی درخواست…

June 15, 2024
کھیل

کیریبیئن پریمیئر لیگ: کیرون پولارڈ کی طوفانی بیٹنگ، 8 گیندوں پر 7 چھکے

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): سابق ویسٹ انڈین کپتان کیئرون پولارڈ نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025 میں شاندار بیٹنگ…

September 2, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?