Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ڈیجیٹل مردم شماری سندھ پرحملہ ہے،کسی صورت قبول نہیں؛جسقم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ڈیجیٹل مردم شماری سندھ پرحملہ ہے،کسی صورت قبول نہیں؛جسقم
پاکستان

ڈیجیٹل مردم شماری سندھ پرحملہ ہے،کسی صورت قبول نہیں؛جسقم

Published March 21, 2023
Tags: سازش کے تحت دریائے سندھ کا رخ تبدیل کیا گیا ہ سندھ دشمن منصوبےکسی صورت قبول نہیں سندھی قوم متحد ہو کردشمنوں کا مقابلہ کرے
Share
SHARE

بھٹ شاہ (ویب ڈیسک): جسقم نے صنعان خان قریشی کی قیادت میں غیر قانونی و بوگس ڈیجیٹل مردم شماری سمیت تمام سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف قومی شاہراہ سے درگاہ شاہ عبداللطیف بھٹائی تک مارچ کیا اور دریائے سندھ کا رخ موڑنے اور دیگر سندھ مخالف منصوبوں کے خلاف بھٹائی کے دروازے پر شکایتی صدا دی گئی، جس کی قیادت جسقم کے چیئرمین سنان خان قریشی نے کی، مارچ بھٹ شاہ میں ریلی میں تبدیل ہوگیا۔درگاہ کے مین گیٹ کے سامنے جلسہ عام منعقد کیا گیااور شہریوں نے پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا۔

ڀٽ شاھ
سنڌ جا عاشق تيار رھن
وري ڪراچي ۾ گڏ ٿي ڪري اھو ٻڌائينداسين ڌرتي جا وارث اسين آھيون !!!@ChairmanJsqm #SindhMarch pic.twitter.com/kN1pGp72tC

— Sanan Khan Qureshi (@ChairmanJsqm) March 21, 2023

پیدل مارچ میں جسقم کے چیئرمین صنعان خان قریشی کے ہمراہ ڈاکٹر نیاز کالانی، آکاش ملاح، پنہل ساریو، دیدار شام، عبدالرشید ڈیٹھو، سید ہاشم شاہ، عابد شاہانی، ایاز سہتو اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جسقم کے پیدل مارچ کا بھٹ شاہ قومی شاہراہ سے مختلف مقامات پر استقبال کیا گیا۔فقیر خادم حسین رند اور دیگر کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔کارکنوں نے سندھ مخالف منصوبوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

رہنما اور کارکنان نے شاہ لطیف بھٹائی کے مزار پر پہنچ کر سندھ پر ہونے والے مظالم پر فریاد کی اور سندھ کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

عظيم سنڌ جي عظيم پيغمبرء سنڌ شاه عبدالطيف ڀٽائي سرڪار جي اڱڻ تي @ChairmanJsqm پنهنجن هزارين جانثار ساٿين ۽ سنڌ سيد جي عاشقن سان گڏ سنڌ جي سورن ۽ دردن جي دانھ کڻي پهتا آهيون!!#LodgeFIRShMaqsoodQureshi pic.twitter.com/PVdWNosaCf

— Sanan Khan Qureshi (@ChairmanJsqm) March 21, 2023

صنعان خان قریشی نے درگاہ کے گیٹ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے خلاف سازشیں اور سندھ دشمن منصوبےکسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔وقت آگیا ہے کہ سندھی قوم متحد ہو کر دھرتی کے دشمنوں کا مقابلہ کرے۔

ہم لطیف کی نگری میں بھٹائی سائیں سے فریاد کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔موجودہ حکمرانوں نے عوام کو بھوک اور بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا۔سندھی عوام مل کر سندھ میں انقلاب برپا کریں۔

صںعان خان قریشی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ایک سازش کے تحت دریائے سندھ کا رخ تبدیل کیا گیا ہے۔عوام مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی، لاقانونیت، کرپشن اور منشیات کی لت سے پریشان ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ڈیجیٹل مردم شماری سندھی قوم کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ہے۔میں شہید بابا بشیر خان قریشی کا مشن لے کر نکلا ہوں۔سندھ کے خلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کریں گے۔

جسقم چیئرمین نے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ سندھی عوام اپنے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر سندھ کے دشمنوں کا مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بھٹ شاہ کے بعد جسقم کا کراچی میں مارچ اور جلسہ کیا جائے گا، جس کے لیے کارکن تیاری کریں گے۔

مارچ سے دیدار شام، عبدالرشید ڈیٹھو، اشرف کلہوڑو، اطہر سومرو اور دیگر نے خطاب کیا۔

TAGGED:سازش کے تحت دریائے سندھ کا رخ تبدیل کیا گیا ہسندھ دشمن منصوبےکسی صورت قبول نہیںسندھی قوم متحد ہو کردشمنوں کا مقابلہ کرے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پولیس،عدالت پرحملوں‘ کی تحقیقات کیلئے JIT بنانے کا فیصلہ
Next Article ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ، 4 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

میٹرک بورڈ نےنہم جماعت کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا

کراچی (ویب ڈیسک): ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے گورنمنٹ اسکولوں کیلئے سائنس اور جنرل گروپ ریگولر جماعت نہم کے سالانہ امتحانات…

August 29, 2025
پاکستان

کراچی میں جمعرات اور جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

(ویب ڈیسک): محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات اور جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ…

June 27, 2024
پاکستانکاروبار

حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کےنام اخبارات میں شائع کرنےکافیصلہ، اکاؤنٹ بھی منجمند ہونگے

کراچی (ویب ڈیسک): حکومت سندھ نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ کے سینئر…

April 26, 2024
پاکستان

لکی مروت میں گیس تنصیبات اور بنوں میں گرلز پرائمری اسکول میں دھماکا

پشاور(ویب ڈیسک): لکی مروت میں رات گئے نامعلوم افراد نے ککہ خیل کے قریب سوئی گیس ایس ایم ایس کو…

November 6, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?