Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ کے وڈیروں کی غلامی کب تک؟ اپنے صوبے کا پانی استعمال کرنے کیلیے پنجاب کو اجازت کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سندھ کے وڈیروں کی غلامی کب تک؟ اپنے صوبے کا پانی استعمال کرنے کیلیے پنجاب کو اجازت کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان

سندھ کے وڈیروں کی غلامی کب تک؟ اپنے صوبے کا پانی استعمال کرنے کیلیے پنجاب کو اجازت کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری

Published October 5, 2025
Tags: Featured پنجاب کو دوسرے صوبے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں سندھ کے وڈیروں کی غلامی صوبائیت کارڈ کھیل رہے ہیں ہر بات پر “مرسُو مرسُو” کرتے تھے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ جو ہر بات پر “مرسُو مرسُو” کرتے تھے وہ اب صوبائیت کارڈ کھیل رہے ہیں، اپنے صوبےکا پانی استعمال کرنےکے لیے پنجاب کو دوسرے صوبے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کسی صوبے کےمعاملات میں مداخلت غیر آئینی ہے، پیپلزپارٹی پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آپ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں یا مریم نواز کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں؟ دو ہفتے پہلے میڈیا پر آپ کو کوئی گھاس نہیں ڈالتا تھا، آج آپ پنجاب کے سیلاب متاثرین اور کسانوں پر فقرے بازی کرکے خبروں میں جگہ بنا رہے ہیں، سندھ میں آپ کی حکومت ہے آپ نے کسانوں سے گندم کیوں نہیں خریدی ؟۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رہتے ہوئے سندھ کے وڈیروں کی غلامی کب تک کرتے رہیں گے ؟ اپنے صوبے کا پانی استعمال کرنے کے لیے پنجاب کو دوسرے صوبے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، پنجاب کے تمام وسائل پر پہلا حق پنجاب کے عوام کا ہے، مریم نواز پنجاب کے کسانوں کو ان کے پانی کا حق ہر صورت دلائیں گی، مریم نواز پنجاب کے عوام کے حق کی بات کرتی ہیں تو آپ کو تکلیف کیوں ہوتی ہے؟

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت ہے وہاں مسائل کے انبار لگے ہیں ، پنجاب یاد رکھےگا، عوام مشکل میں تھے تو پیپلز پارٹی نے ان کی مشکلات کا مذاق اڑایا، پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی کا یہ منفی رویہ کبھی نہیں بھولیں گے۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مصطفیٰ عبداللہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ پیپلز پارٹی کی پنجاب میں مضبوط جڑیں ہیں، پیپلز پارٹی کے پنجاب میں پر عزم ووٹر اور کارکن موجود ہیں، پنجاب میں عوام کی آواز بننے سے کسی کو نہیں روکا جاسکتا۔

مصطفیٰ عبداللہ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد ہونی چاہیے، سیاست نہیں، آئین دینے والی پارٹی کو آئینی دائرہ نہ سکھایا جائے۔

TAGGED:Featuredپنجاب کو دوسرے صوبے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیںسندھ کے وڈیروں کی غلامیصوبائیت کارڈ کھیل رہے ہیںہر بات پر “مرسُو مرسُو” کرتے تھےوزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کیلیے ایکس سے رابطےکر رہے ہیں؛ وزیر مملکت بیرسٹر عقیل
Next Article حماس کی غزہ کا انتظام عبوری فلسطینی انتظامیہ کے سپرد کرنے پر آمادگی، پاکستان کا خیر مقدم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

یوکرین: ہیلی کاپٹرکریش،وزیر داخلہ، 2 بچوں سمیت 16 افراد ہلاک

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بچوں کے تربیتی اسکول کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے دو بچوں…

January 18, 2023
پاکستانتازہ ترین

پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ: فیصل آبادمیں پتنگ ساز فیکٹریوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

فیصل آباد (ویب‌ڈیسک): فیصل آباد میں پتنگ ساز فیکٹریوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف پولیس کاکریک ڈاؤن جاری ہے۔فیصل آباد…

March 25, 2024
کھیل

کراچی کنگز کومسلسل دوسری شکست،اسلام آباد کی4 وکٹوں سے جیت

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز کو مسلسل دوسری شکست…

February 16, 2023
پاکستان

مقبول ترین پارٹی کو اسپیس نہیں دیں گے تو غیرسیاسی قوتوں کو فائدہ ہوگا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں…

September 23, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?