اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو 1800 سی سی سے زیادہ کی گاڑیاں استعمال نہ کرنےکی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سےکفایت شعاری مہم کے سلسلے میں خط لکھا گیا ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو زیادہ سے زیادہ 1800 سی سی گاڑیاں استعمال کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا ہےکہ افسران ایس یو وی اور سیڈان گاڑیاں بھی 1800 سی سی سے زیادہ کی استعمال نہ کریں۔
کیبنٹ ڈویژن نے پولیس، ایف آئی اے،کسٹمز اور کسٹمز انٹیلی جنس کے افسران کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔