Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: رمضان میں‌سر درد کیوں ہوتا ہےاور حل کیا ہے؟
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > رمضان میں‌سر درد کیوں ہوتا ہےاور حل کیا ہے؟
صحت

رمضان میں‌سر درد کیوں ہوتا ہےاور حل کیا ہے؟

Published March 25, 2023
Tags: Featured اچھی نیند پر توجہ دیں معالج سے مشورہ کریں
Share
Closeup of young man touching temples with fingers as if suffering from severe migraine, feeling sick, isolated on gray background
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر سر درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جن میں سب سے زیادہ عام وجوہات ،خون میں شوگر کم ہونا، پانی، کیفین اور نیند کی کمی شامل ہیں۔بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سحری کے وقت میٹھا کھانے سے دن بھر بلڈ شوگر لیول بہتر رہے گا، لیکن ایسا نہیں ہوتا۔

روزے کے دوران جسم میں پانی کی کمی، شوگر اور نمکیات کی کمی بے شمار مسائل کا سبب بن سکتی ہے جن میں سر درد، سستی، پٹھوں میں کمزوری، چکر آنا، بلڈ پریشر میں کمی، دل کی دھڑکن میں اضافہ، بخار اور دیگر شدید وجوہات میں آپ بے ہوش بھی ہوسکتے ہیں۔

ان مسائل سے بچنے کا آسان حل یہ ہے کہ سحری اور افطار کے اوقات میں پانی کی مقدار میں اضافہ کریں۔

ماہ رمضان میں مسلمان 15 سے 16 گھنٹوں تک کچھ کھاتے پیتے نہیں جبکہ نیند کے دورانیے میں کمی سمیت طرز زندگی اور جسم میں بھی کافی تبدیلیاں آتی ہیں۔

ڈنمارک میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق روزے کے دوران سر درد کی شرح میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا ہے، زیادہ تر 16 گھنٹے روزہ رکھنے کے بعد سر درد ہوتا ہے اور افطاری کے بعد ہی سر درد میں کمی آنے لگتی ہے۔

روزے کے دوران سر درد کا کیا علاج ہے ؟ آئیے جانتے ہیں:

روزے کے دوران سر درد کی عام وجہ بھوک لگنا، جسم میں پانی کی کمی، نیند کے دورانیے میں کمی ہوسکتی ہے۔

اسی لیے سر درد کا آسان حل یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سحری کھانا کبھی مت چھوڑیں، سحری میں ریشہ دار غذاؤں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

ریشہ دار غذاؤں میں گوبھی، گاجر، آلو، گندم کے علاوہ سیب اور کیلے بھی شامل ہیں۔

چونکہ 15 گھنٹے روزہ رکھنے سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے لہٰذا سحری میں کم از کم 4 گلاس پانی اور افطار کے بعد ہرآدھے یا ایک گھنٹے کے وقفے سے پانی کا ایک گلاس لازمی پینے کی عادت ڈالیں۔

کوشش کریں کہ سحری میں ایک کپ کافی پی لیں، کافی پینے سے جسم سے کیفین کے اخراج کا خطرہ کم ہو جائے گا۔

نیند کی کمی سر درد سمیت دیگر مسائل کی ایک اہم وجہ ہے۔

رمضان کے دوران سونے کے اوقات کو منظم کریں، دیر تک جاگنے سے گریز کریں اور دن کے وقت سونا یقینی بنائیں جو آپ کی صحت کے لیے یقینی طور پر مددگار ثابت ہوگا۔

دن کے وقت ٹھنڈی جگہوں پر رہیں اور جہاں تک ممکن ہو دھوپ یا گرم جگہوں سے پرہیز کریں۔

اس دوران لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر یا موبائل فون کا استعمال کم کریں، لہذا یہ بہت ضروری ہے کہ آپ رات کو اچھی نیند پر توجہ دیں۔

نوٹ: یہ رپورٹ طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

TAGGED:Featuredاچھی نیند پر توجہ دیںمعالج سے مشورہ کریں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کرنے پر پابندی عائد
Next Article ملک مخالف کومینار پاکستان پرجلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے:رانا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

واشنگٹن میں ویلنٹائن ڈے پر کتوں کے ذریعےپھولوں کی ڈیلیوری

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ویلنٹائن ڈے پر پھولوں کی ڈیلیوری کیلئے کتوں کا انتخاب کیا…

February 14, 2023
کھیل

ایشیا کپ:میزبانی سے دستبردار نہیں ہونگے، بائیکاٹ پر 1 ارب کا نقصان ہوگا؛نجم سیٹھی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم عزیز سیٹھی کا کہنا ہے کہ…

April 10, 2023
کاروبار

IMF معاہدےکا امکان: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،انڈیکس میں ہزار پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے طے پا جانے کی امید پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج…

June 26, 2023
دنیاسائنس و ٹیکنالوجی

ایران کا کم وقت میں میزائل سسٹم تباہ کرنیوالے میزائل اور دفاعی نظام متعارف

تہران (ٹیک ڈیسک): ایران نے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام متعارف کرا دیے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے…

February 18, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?