کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کےقتل کا مقدمہ گارڈن تھانے میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج مقدمے میں زخمی خاتون اسسٹنٹ پر شبہہ ظاہر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر بیربل کو جمعرات کے روز لیاری ایکسپریس وے کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، واقعہ میں خاتون اسسٹنٹ بھی زخمی ہوئی تھیں۔
ماہرامراض چشم ڈاکٹر بیربل سابق سینیئر ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کےایم سی) ، گینانی اسپنسر آئی اسپتال لیاری کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ بھی رہے۔
وہ ڈیڑھ برس قبل ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ سٹی گورنمنٹ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔
مقتول ڈاکٹر بیربل نے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ساتھ ماسٹرز ان پبلک ہیلتھ کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔