نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) چاند پر فن لینڈ کی مشہور زمانہ کمپنی نوکیا 4 جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز رواں سال کرے گی۔ایک نجی ٹی وی چینل کی نیوز کے مطابق چاند پر جانے والے خلا باز رواں سال کے آخر تک جب چاند پر قدم رکھیں گے تو انہیں 4 جی انٹرنیٹ سروس کے ذریعے سوشل میڈیا پر سیلفی شیئر کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔
According to news reports from CNBC, Nokia aims to have 4G internet up and running on the Moon by the end of this year. The Finland-based company will rely on SpaceX rockets to deliver the needed hardware to the Moon. pic.twitter.com/fwMIfBRiCp
— Startup Pakistan (@PakStartup) March 31, 2023
ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا ایک سیٹلائٹ چاند پر بھیجے گا جو چاند پر 4 جی سروس کی تنصیب ممکن بنائے گا۔
Our mission #ToTheMoon is the subject of @CBSNews' latest article. With our partners @Int_Machines & @LunarOutpostInc, we aim to deploy the first lunar LTE/4G network for @NASA. Read all about it here: https://t.co/83bFg2gjEv @BellLabs
— Nokia (@nokia) April 1, 2023
امریکی کمپنی سپیس ایکس راکٹ کے ذریعے چاند پر روانگی ممکن بنائے گی جس میں 4 جی کنکشن دینے والا بیس سٹیشن بھی موجود ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک روور بھی مشن کا حصہ ہو گا جو سولر پاور سے چلے گا اور 4 جی ایل ٹی ای کنکشن کو قائم کرے گا۔
نوکیا کمپنی کے مطابق چاند پر نیٹ ورک سروس مہیا کرنے سے مستقبل میں خلائی تحقیقاتی کام میں ترقی ملے گی۔