اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): پی سی بی میں جمہوری عمل کی بحالی آخری مرحلے میں داخل ہوگئی۔6 ریجنز کے ساتھ لاہور سمیت ملک کی 60 ڈسٹرکٹ و زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کا انتخابی عمل مکمل ہوگیا، اسلام آباد، راولپنڈی، لاڑکانہ، بہاولپور، حیدرآباد اور پشاور ریجن میں انتخابی عمل مکمل ہوگیا۔
شکیل شیخ اسلام آباد، میر سلمان تالپور حیدرآباد، طارق سرور بہاولپور ریجن کے صدر کامیاب قرار پائے ہیں۔ لالہ تنویر لاڑکانہ ریجن جبکہ گل زادہ پشاور ریجن کے صدر منتخب ہوگئے۔
لاہور ریجن کا انتخابی شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔لاہور ریجن کے انتخابات 11 اپریل کو ایل سی سی اے گرائونڈ پرہوں گے۔لاہور ریجن میں خواجہ ندیم احمد کوواضح برتری حاصل ہے۔
لاہور ریجن کی جنرل کونسل کے 9میں سے 8اراکین خواجہ ندیم گروپ سے ہیں، بورڈ حکام 15 اپریل تک ملک کی 80 فیصد ڈسٹرکٹس اور ریجنز میں انتخابی عمل مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔