غزہ (ویب ڈیسک): فلسطینی شہر غزہ پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا، شہر میں کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔فلسطینی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے کئی تربیتی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے،فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اس سے قبل اسرائیل نے لبنان سے فائر کیے گئے راکٹوں کا الزام فلسطینی گروپس پر عائد کیا تھا جس پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے راکٹ حملے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملے کی تصدیق کردی ہے۔