کراچی (ہیلتھ ڈیسک): اگر آپ اپنی جلد کو سیاہ دھبوں اور جھڑیوں جیسے دیگر مسائل سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو ’سن اسکرین‘ (sun screen) کا استعمال لازمی کریں۔
سن اسکرین نہ صرف آپ کو سورج کی خطرناک الٹرا وائلٹ (UV) شعاعوں سے بچاتی ہے بلکہ جلد کو کینسر جیسی خطرناک بیماری سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
ساحل سمندر پر جانا ہو یا شاپنگ کے لیے، دوستوں کے ساتھ ملاقات کرنی ہو یا پھر فیملی کے ساتھ چہل قدمی، تپتی ہوئی گرمی ہو یا یخ بستہ سردی غرض یہ کہ سن اسکرین آپ کی روز مرہ زندگی کا ایک ناگزیر آئٹم ہونا چاہیے۔
خواتین ہوں مرد، بچے ہوں یا بزرگ افراد، اس کا استعمال تمام لوگ کرسکتے ہیں، تاہم صحیح سن اسکرین انتخاب کرنے سے قبل اپنے ڈاکٹر یا ماہر جلد سے مشورہ لازمی کریں۔