کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی چیف جسٹس سے محاذ آرائی میں انتہائی اقدام نہیں چاہتی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بس اتنا چاہتی ہےکہ چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکے لیے حکومت نے پیپلز پارٹی سے سرکاری سطح پر کوئی بات نہیں کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف سے ڈیڈلاک نہیں بلکہ ڈائیلاگ چاہتی ہے۔