Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حکومت میڈیا کا گلا دبانے کے لیے مزید قوانین لانے کا سوچ رہی ہے؛ امیر جماعت اسلامی کی سی پی این ای وفد سے گفتگو
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حکومت میڈیا کا گلا دبانے کے لیے مزید قوانین لانے کا سوچ رہی ہے؛ امیر جماعت اسلامی کی سی پی این ای وفد سے گفتگو
پاکستان

حکومت میڈیا کا گلا دبانے کے لیے مزید قوانین لانے کا سوچ رہی ہے؛ امیر جماعت اسلامی کی سی پی این ای وفد سے گفتگو

Published May 11, 2024
Tags: Featured امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای منصورہ میں ملاقات میڈیا بھی بڑے چیلنجز سے نبردآزما ہے
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے وفدنے صدر سی پی این ای ارشاد احمد عارف کی قیادت میں منصورہ میں ملاقات کی۔سیکرٹری جنرل سی پی این ای اعجاز الحق، سینئر نائب صد رانورساجدی اور مختلف قومی اخبارات کے ایڈیٹرز وفد میں شامل تھے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

امیر جماعت نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں جمہوریت، سیاست، معیشت اور دیگر شعبوں سمیت میڈیا بھی بڑے چیلنجز سے نبردآزما ہے، پہلے سے موجود ریگولیشنز اور پابندیوں کے باوجود حکومت آزادی اظہاررائے اور میڈیا کا گلا دبانے کے لیے مزید قوانین لانے کا سوچ رہی ہے، سوشل میڈیا کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ ان حالات میں ضروری ہے میڈیا تنظیمیں اور صحافی متحد ہوں، المیہ یہ ہے کہ ملک کے اہم ستون عدلیہ کی طرح میڈیا بھی تقسیم ہے جس کا فائدہ ارباب اختیار اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل، جمہوری آزادی کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا ساتھ دیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی بلکہ فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے، یہ راستہ سپریم کورٹ سے نکلتا ہے، سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے فارم 47سے متعلق بیان کے بعدتو سپریم کورٹ کو سوموٹو ایکشن لے لینا چاہیے تھا، جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اورہرحلقہ میں فارم 45کے مطابق نتائج کا اعلان کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل پر جدوجہد کرے گی، ہم مشاورت کے بعد عوام کے سامنے پرامن مزاحمت کاماڈل رکھیں گے، ماس موبلائزیشن کریں گے، جماعت اسلامی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی، البتہ آئین کی بالادستی اور جمہوری آزادی کے لیے سب سے بات چیت کریں گے، جمہوریت کی مضبوطی میں لوکل گورنمنٹ سسٹم کی آئین کے مطابق تشکیل، سٹوڈنٹس یونین کی بحالی، الیکشن ریفارمز اور ای وی ایم اور متناسب نمائندگی کے تحت انتخابات شامل ہیں، ان امور پر قومی مکالمہ ہونا چاہیے۔

صدر سی پی این ای ارشاد احمد عارف نے ایڈیٹرز کو منصورہ مدعو کرنے پرجماعت اسلامی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک میں جن مسائل کا شکار جمہوریت ہے کم و بیش میڈیا کو بھی انہی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے میڈیا کی آزادی کی جدوجہد میں صحافیوں کا ساتھ دینے کے اعلان پر جماعت اسلامی کاشکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ملک کی دیگر سیاسی جماعتیں بھی میڈیا قدغنوں کے خلاف واضح موقف اپنائیں گی اور صحافی برادری کاساتھ دیں گی۔ سیشن کے اختتام پر سوال وجواب کی نشست ہوئی۔ امیر جماعت نے ان تمام چیلنجز کا ذکر کیاجو مجموعی طور پر ملک و قوم کو درپیش ہیں اور میڈیا کی معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے کے کردار کی تحسین کی۔

TAGGED:Featuredامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنکونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ایمنصورہ میں ملاقاتمیڈیا بھی بڑے چیلنجز سے نبردآزما ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ہم پر تشدد ہوا اور ہمارے نوجوان شہید ہوئے ہم کس چیز کی معافی مانگیں: عمر ایوب
Next Article آزادی صحافت کے خلاف کسی بھی قانون کوقبول نہیں کیاجائیگا،سی پی این ای نے پنجاب حکومت کا ڈی فیمیشن بل مستردکردیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کاروبار

گاڑیوں، موبائل فونز سمیت 350 سے زائد اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم

اسلام آباد(ویب ڈیسک): 1800 سی سی تک کی استعمال شدہ گاڑیوں اور موبائل فونز سمیت 350 سے زائد اشیا پر…

April 12, 2023
دنیا

چین: بیجنگ ایک بار پھر ڈوب گیا، شدید بارشوں سے33 افراد ہلاک، متعدد گھر تباہ

بیجنگ (ویب ڈیسک): چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے…

August 11, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

صرف3 سیکنڈ میں لہجے،جذبات سمیت آواز نقل کرنیوالاسافٹ ویئر

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): مائیکرو سافٹ نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک اے آئی سافٹ ویئر بنایا ہے جو صرف…

January 12, 2023
کھیل

پاکستانی گیمرز نے فائٹنگ گیم ٹیکن 7 نیشنز کپ جیت کر تاریخ رقم کردی

سعودی عرب (اسپورٹس ڈیسک): سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری ای اسپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول میں پاکستانی گیمرزنے تاریخ…

July 10, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?