اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ میں ججز کی تقسیم کے خاتمےکے لیے مشاورت شروع کر دی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز میں تقسیم کے خاتمے کے لیے چیف جسٹس عمر عطا بندیال ساتھی ججز سے الگ الگ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے آئندہ ہفتے کے بینچز اختلافات کا تاثر ختم کرنے اور ججز میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے بنائے۔
چیف جسٹس نے انتخابات کیس میں اختلافی نوٹ دینے والے ججز کو اپنے بینچ میں شامل کر لیا، کل سے شروع ہفتے میں جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس اطہرمن اللہ چیف جسٹس کے بینچ کا حصہ ہوں گے جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جسٹس محمد علی مظہر کا بینچ بنا دیا گیا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک بھی ایک ہی بینچ میں شامل ہیں، جسٹس اطہرمن اللہ آئندہ ہفتے جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر نقوی کے ساتھ بینچ میں شامل ہیں جبکہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل بینچ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔