Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے، ٹی 20 سیریز کیلئے لاہور پہنچ گئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے، ٹی 20 سیریز کیلئے لاہور پہنچ گئی
کھیل

نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے، ٹی 20 سیریز کیلئے لاہور پہنچ گئی

Published April 11, 2023
Tags: Featured ٹیم کو عالمی معیار کی سیکیورٹی فراہم ٹیموں کے درمیان 5،5 میچوں کی سیریز کھیلے جائے گی
Share
SHARE

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹام لیتھم کی قیادت میں ون ڈے اور ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے لاہور پہنچ گئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 اپریل سے ٹی 20 سیریز کا آغاز ہو رہا ہے، جس کے بعد 26 اپریل کو ون ڈے سیریز شروع ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ٹوئٹر پیج میں جاری ویڈیو میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان پہنچنے اور ہوٹل جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

New Zealand team arrives in Lahore for the white-ball series 🛬#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/sD90oabB5B

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 11, 2023

اس حوالے سے بتایا گیا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم وائٹ بال سیریز کے لیے لاہور میں پہنچ گئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5،5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے جائے گی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 14 اپریل کو کھیلا جائے گا، جس کے بعد دوسرا اور تیسرا ٹی 20 بھی لاہور میں ہی بالترتیب 15 اپریل اور 17 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ راولپنڈی میں 20 اپریل اور 24 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

ایک روزہ سیریز کے ابتدائی 2 میچ بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، سیریز کا پہلا میچ 26 اپریل اور دوسرا میچ 30 اپریل کو کھیلا جائے گا-

دونوں ٹیمیں ایک روزہ سیریز کے بقیہ تینوں میچز کراچی میں کھیلیں گی جہاں نیشنل کرکٹ ارینا کراچی میں تیسرا ایک روزہ میچ 3 مئی کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

ایک روزہ سیریز کا تیسرا میں 5 مئی اورچوتھا میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔

ایک روزہ سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور دوپہر 2 بجے میچ شروع ہوگا۔

نیوزی لینڈ ٹیم کی آمد سے قبل اسلام آباد پولیس نے کہا تھا کہ وہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں فول پروف اور عالمی معیار کی سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ’مکمل طور پر لیس‘ ہے۔

اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا تھا کہ وفاقی پولیس اسلام آباد اور راولپنڈی میں دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بھرپور سیکیورٹی ادا کرے گی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دو سال قبل سیکیورٹی خدشات پر دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس چلی گئی تھی، جس کے بعد گزشتہ برس ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اب مختصر طرز سیریز کے لیے دوبارہ پاکستان آگئی ہے۔

سیریز میں مہمان ٹیم کو تجربہ کار کپتان کین ولیمسن کی خدمات حاصل نہیں ہیں جو انجری کا شکار ہو کر نہ صرف موجودہ سیریز بلکہ آئی سی سی ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

ولیمسن کی عدم موجودگی میں وکٹ کیپر ٹام لیتھام کو قیادت کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

TAGGED:Featuredٹیم کو عالمی معیار کی سیکیورٹی فراہمٹیموں کے درمیان 5،5 میچوں کی سیریز کھیلے جائے گی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایکشن تھرلر کامیڈی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر جاری
Next Article ٹیکس بے قاعدگیان: سیمنٹ ساز اداروں، بیوریجز و فوڈ کمپنیز میں ٹیکس افسران تعینات
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

کویت سے شکست، پاکستان ٹیم ساف فٹبال چیمپئن شپ سے باہر ہوگئی

بنگلور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستانی فٹبال ٹیم کی پے درپے شکستوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، بھارت میں کھیلی جانے والی…

June 25, 2023
کھیل

میلبرون: ٹیسٹ کرکٹ کا لوڈ ہے،سرفراز کی جگہ رضوان کا انتخاب کیاہے ؛ شان مسعود

میلبرن (اسپورٹس ڈیسک): قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان شان مسعود کا کہنا ہےکہ سرفراز کے لیے ڈراپ کرنا سخت لفظ ہے…

December 25, 2023
سائنس و ٹیکنالوجیویڈیوز

سندھ کی بیٹی بسمہ سولنگی کا کارنامہ: دوران ڈرائیونگ نیند سے جگانے والی عینک ایجاد، ناسا نے مدعو کرلیا

کراچی (ٹیک ڈیسک): سندھ کی بیٹی بسمہ سولنگی نے کیا دنیا بھر کو حیران. عالمی سائنسی ادارے ناسا کی جانب…

July 16, 2023
پاکستان

آڈیو لیکس تحقیقات:کمیشن کسی جج کیخلاف کوئی کارروائی کر رہا ہے نہ کریگا: جسٹس فائز

اسلام آباد (ویب ڈیسک): آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے کارروائی کا آغاز کر دیا، جسٹس…

May 22, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?