لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 193 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مستحکم رہا اور بابر و رضوان کی جوڑی نے 99 رنز کی شراکت بنائی تاہم رضوان 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
فخرزمان، صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 2 رنز بناکر کیچ ہوئے۔ اس کے بعد بابر اور افتخار کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔
بابراعظم 101 رنز اور افتخار 33 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
گرین شرٹس نے گزشتہ روز بھی نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دی تھی۔