اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کیلئے 21 ارب روپے جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے اسٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست رقم جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ 17 اپریل تک 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دیں گے۔
سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ سے 18 اپریل تک فنڈز فراہمی کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وزارت خزانہ اکاؤنٹنٹ جنرل کی تصدیقی رپورٹ 18 اپریل کو پیش کرے۔
حکم نامے میں مزید کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن 18 اپریل کو 21 ارب روپے فنڈز کی وصولی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائے۔