Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عدالتی حکم پر رقم مختص کی مگر اجراکا اختیارنہیں: گورنر اسٹیٹ بینک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عدالتی حکم پر رقم مختص کی مگر اجراکا اختیارنہیں: گورنر اسٹیٹ بینک
پاکستانتازہ ترین

عدالتی حکم پر رقم مختص کی مگر اجراکا اختیارنہیں: گورنر اسٹیٹ بینک

Published April 17, 2023
Tags: قانون کے مطابق ہی عملدرآمد کریں گے؛ عائشہ غوث معاملہ قومی اسمبلی اجلاس میں حل ہوجائیگا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں الیکشن کے لیے فنڈز دینے کے معاملے پر قائمہ کمیٹی خزانہ کو بتایا ہےکہ ہم نے سپریم کورٹ کےحکم پر رقم مختص کی لیکن اجراکا اختیاراسٹیٹ بینک کے پاس نہیں، فنڈزمختص کرنے سے پیسے اکاؤنٹ میں ہی موجود رہیں گے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین قیصر احمد شیخ کی سربراہی میں ہو ا جس میں وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ ، اٹارنی جنرل، ڈاکٹر رمیش کمار، علی پرویز ملک اور دیگر ارکان شریک ہیں جب کہ اسٹیٹ بینک کی قائم مقام گورنر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنجاب، خیبرپختونخوامیں الیکشن کرانے کے لیے سپریم کورٹ کے احکامات سنانا چاہتا ہوں، اس پر رکن کمیٹی برجیس طاہرنے وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکو بریفنگ سے روک دیا۔

برجیس طاہر نے کہا کہ اب سپریم کورٹ آرٹیکل84 میں بھی اپنی مرضی کی ترمیم کرلے، اسٹیٹ بینک کا الیکشن کرانے کے لیے فنڈ جاری کرنا خلاف قانون ہے، اگرصرف پنجاب میں الیکشن ہوئے تو یہ پورے ملک کو اثراندازکریں گے، ابھی ہونے والے الیکشن چھوٹے صوبوں کا استحصال کریں گے۔

وزیر قانون نےکہا کہ فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ کے ایک ایک پیسے کا حساب وفاقی حکومت رکھتی ہے، وزارت خزانہ کہہ چکی انتخابات کےلیے بجٹ میں اضافی فنڈز نہیں رکھے گئے، انتخابات پر دوبار اخراجات ملکی مفاد میں نہیں ہیں، سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو فنڈز کا انتظام کرنے کی ہدایت کی، سرکاری فنڈزکے ٹرسٹی عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔

اس دوران قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کمیٹی کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے 21 ارب روپے ایلوکیٹ کرنے کا حکم دیا ہے، ہم نے سپریم کورٹ کےحکم پر رقم مختص کی لیکن اجراکااختیاراسٹیٹ بینک کے پاس نہیں، فنڈزمختص کرنے سے پیسے اکاؤنٹ میں ہی موجود رہیں گے۔

وزیر قانون نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے لیکن فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈز حکومت پاکستان کا ہے، اس سال بجٹ میں الیکشن کےلیے پیسے مختص نہیں کیے گئے اور سپلیمنٹری گرانٹ کےطورپرمنظوری لینے کے لیے قومی اسمبلی سے منظوری لیناہوگی۔

اس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے بھی پوچھ لیں انہوں نے کیا جواب دیا ہے، قائم مقام گورنر نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ کا حکم آیا ہم پیش ہوئے، ہم نے بتایا ہم پیسے مختص کرسکتے ہیں مگر اجازت وزارت خزانہ دے گی۔

اس دوران وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ہم قانون کے مطابق ہی عملدرآمد کریں گے اور ہم سمری وفاقی کابینہ کو بھیج دیتے ہیں۔

وزیر قانون نے کہا کہ آج وفاقی کابینہ اورقومی اسمبلی کااجلاس بھی ہے، یہ معاملہ قومی اسمبلی اجلاس میں حل ہوجائے گا۔

TAGGED:قانون کے مطابق ہی عملدرآمد کریں گے؛ عائشہ غوثمعاملہ قومی اسمبلی اجلاس میں حل ہوجائیگا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پارلیمنٹ نےعدلیہ کے کہنے پر قانون و آئین سازی کرنی ہے تو پھرعدلیہ خود کرلے:اسپیکر
Next Article حکومت عیدکی چھٹیوں میں زمان پارک میں آپریشن کریگی،عمران خان کا کورٹ میں‌بیان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

دوربارہ گرفتار کیا تو پھر وہی ردعمل آئیگا، نہیں چاہتا ایسی صورتحال ہو: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک): چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ اگر انہیں دوبارہ گرفتار کیا تو پھر وہی…

May 12, 2023
پاکستاندنیا

نیو جرسی امریکا میں سندھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی جانب سے پہلی یوتھ کانفرنس کا کامیاب انعقاد

نیو جرسی - امریکا (ویب ڈیسک): امریکا میں‌رہنے والے سندھی کمیونٹی کے مختلف شعبوں میں بطور پروفیشنلز کام کرنیوالے افراد…

October 21, 2024
پاکستان

پی ٹی آئی یورپی یونین کو کہہ رہی ہے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لیا جائے: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے تحریک انصاف کی جانب سے یورپی یونین…

March 13, 2024
پاکستانکاروبار

وزیراعظم کو مطالبات ماننا ہونگے ورنہ کہیں دھرنا تحریک ان کی وزارت عظمیٰ ہی نہ لے ڈوبے: کراچی دھرنا سے خطاب

کراچی (ویب‌ڈیسک): امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو عوام کے غصے سے بچنا ہے…

August 5, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?