Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آزادی صحافت کے خلاف کسی بھی قانون کوقبول نہیں کیاجائیگا،سی پی این ای نے پنجاب حکومت کا ڈی فیمیشن بل مستردکردیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آزادی صحافت کے خلاف کسی بھی قانون کوقبول نہیں کیاجائیگا،سی پی این ای نے پنجاب حکومت کا ڈی فیمیشن بل مستردکردیا
پاکستان

آزادی صحافت کے خلاف کسی بھی قانون کوقبول نہیں کیاجائیگا،سی پی این ای نے پنجاب حکومت کا ڈی فیمیشن بل مستردکردیا

Published May 11, 2024
Tags: Featured پنجاب حکومت کی طرف سے بنائے جانیوالے ڈی فیمیشن بل مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای
Share
SHARE

لاہور(ویب ڈیسک) : کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای )نے پنجاب حکومت کی طرف سے بنائے جانیوالے ڈی فیمیشن بل کومسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے خلاف بنائے جانے والے کسی بھی قانون کوقبول نہیں کیاجائیگا۔ڈی فیمیشن بل کو صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے سی پی این ای سمیت دیگر صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں سے مشاورت کی جائے۔پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے سی پی این ای کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈی فیمیشن بل صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے جارہی ہے ، اس بل کا مقصد ہتک عزت کے قانون کو مضبوط بنانا ہے تاکہ لوگوں کے خلاف بناء ثبوت الزامات کے خلاف فوری کارروائی کی جاسکے۔جس پر اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سے مطالبہ کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر بل کو اسمبلی میں پیش نہ کیا جائے ۔

سی پی این ای نے فیصلہ کیا کہ اس حوالے سے ایک قرارداد کے ذریعے ڈی فیمیشن بل کے خلاف اپنے اعتراضات واضع کیے جائیں گے۔ سی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف نے کہا کہ سی پی این ای سمجھتی ہے کہ یہ بل آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے خلاف اور سچائی کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا یقین ہے کہ آزاد اورمعاشی طورپرمضبوط میڈیا جمہوریت اور جمہوری حکومتوں کو مضبوط کرتا ہے۔ جوحکومتیں سمجھتی ہیں کہ میڈیا کو کمزور کرکے حکومت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے ان کا اندازہ غلط ہے۔اس سے جمہوریت اور حکومت کو ہی نقصان پہنچتاہے .

سیکرٹری جنرل (سی پی این ای)اعجازالحق نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کے ذمہ کروڑوں روپے کے واجبات ہیں ۔وفاق سندھ اور پنجاب حکومت واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہمارا میڈیا کوکنٹرول کرنے کا کوئی ارادہ ہے اورنہ ہی ایسا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے مسائل پیداہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو خود یہ طے کرنا چاہیے کہ جوکچھ وہ شائع اورنشرکرتے ہیں کیا وہ صحافت کے معیارپرپورا اترتا ہے، صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں ڈی فیمیشن بل پر انہوں نے دستخط کردیئے ہیں جو پیر کے روز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون میں پولیس کا عمل دخل نہیں ہوگا۔ یہ ایک طرح سے ہتک عزت کا قانون ہوگا۔ جس پر الزام لگانے والے کو ثبوت پیش کرنا ہوں گے یاپھر وہ معافی مانگے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، اخبارات کے معاشی مسائل پر انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر میڈیا کے تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہوں مختلف سرکاری محکمے جن کے اشتہارات شائع ہوئے ان سے واجبات نکلوائے جارہے ہیں۔ 40 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات کی ادائیگی ہوگئی ہے جبکہ مزید 84 کروڑ روپے کے واجبات کلیئرہیں تاہم کچھ واجبات ایسے ہیں جن کی ادائیگیوں پراعتراضات ہیں ۔اس حوالے سے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا پنجاب حکومت نے 33 نئے منصوبوں کا ہدف رکھا ہے جس سے اشتہارات کی تعداد کم ہونے کا شکوہ بھی دور ہوجائے گا۔ پروگرام کے آخر میں صدر ارشاد عارف نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کو سی پی این ای کی مرتب کردہ میڈیا فریڈم رپورٹ 2023-2024 بھی پیش کی ۔

TAGGED:Featuredپنجاب حکومت کی طرف سے بنائے جانیوالےڈی فیمیشن بل مسترد کرتے ہوئے مطالبہکونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حکومت میڈیا کا گلا دبانے کے لیے مزید قوانین لانے کا سوچ رہی ہے؛ امیر جماعت اسلامی کی سی پی این ای وفد سے گفتگو
Next Article حمل کی کتاب کےعنوان میں لفظ ‘بائبل’کےاستعمال پر ہائی کورٹ کا کرینہ کپور کو نوٹس
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

اقتدار کی ہوائیں‌بدلنے لگیں: MMA کو فعال کرنے کیلیےفضل الرحمان سرگرم، مذہبی رہنماؤں کو مدعو کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مذہبی جماعتوں کے اتحاد…

July 23, 2025
پاکستان

جنرل فیض ٹی ٹی پی کو پاکستان واپس لانا چاہتے تھے، ریاض پیرزادہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ انٹر سروسز انٹیلیجنس (ISI) کےسابق سربراہ…

February 19, 2023
دلچسپ و عجیب

تاجر نے میسی کے مداح کو فٹبال تھیم والا گھر تحفے میں دیدیا

دبئی (ویب ڈیسک): دبئی میں مقیم بزنس مین نے بھارتی ریاست کیرالہ میں لیونل میسی کے مداح کو فٹبال کی…

March 21, 2023
صحت

ذیابیطس اور ڈپریشن مریض کو موت کے قریب کردیتے ہیں؛ تحقیق

(ویب ڈیسک):نیو میکسیکو: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 5 فیصد بالغ افراد ڈپریشن…

November 16, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?