کراچی (ویب ڈیسک): ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
آئل کمپنیز ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
آئل کمپنیز ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔