Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر فراڈ کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیںگے: ڈاکٹر قادر مگسی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر فراڈ کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیںگے: ڈاکٹر قادر مگسی
پاکستان

ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر فراڈ کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیںگے: ڈاکٹر قادر مگسی

Published April 29, 2023
Tags: Featured چیف کمشنر آف پاپولیشن نے باقاعدہے خط لکھ کر فاروق ستار کو مبارکباد دی سازش کے تحت کراچی کے اعداد و شمار 3 کروڑ کیے جائیںگے
Share
SHARE

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے صوبائی کمشنر مردم شماری رفیق احمد سے فون پر رابطہ کیا اور صرف کراچی میں مردم شماری کے دنوں کی تعداد بڑھانے پر شدید اعتراض کیا۔ ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا تھا کہ آدھا سندھ سیلاب سے متاثر ہونے کے سبب دربدر ہے. سندھ کے اوپر والے اضلاع ڈاکو راج کے سبب نو گو ایریا بنے ہوئے ہیں. اور سندھ کے دور دراز علاقوں میں کوئی گنتی نہیں ہوئی ہے کیونکہ فیلڈ کے عملے کو وہاں پہنچنے کے لئے کوئی ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی نہیں تھا. جس کے باوجود صرف کراچی کے لیے 15 دن مختص کیے گئے ہیں۔ ہم اس طرح کے جوڑ توڑ اور من مانے نتائج کو قبول نہیں کریں گے۔

دوسری جانب اپنے جاری کردہ بیان میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ ہم ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر فراڈ کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مردم شماری کے وقت پوری سندھ نے احتجاج کیا اور مردم شماری کے طریقہ کار اور وقت کو مسترد کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا لیکن ان حکمرانوں نے ایک طرف نہ صرف سندھ کی آواز کو نظر انداز کیا اور مردم شماری کو جاری رکھا بلکہ دوسری طرف حال ہی میں ایم کیو ایم کی درخواست پر صرف کراچی میں مردم شماری کے دنوں میں توسیع کی گئی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وفاقی حکومت نے اپنے اقتدار کے تحفظ کے لیے ایم کیو ایم کی شرائط مان لی ہیں۔ تاکہ وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کر سکے۔

ڈجیٹل مردم شماری کے نام پر سندھ سے حق حاکمیت چھیننے اور ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی جاری ہے
ایم کیو ایم کو خوش کرنے لیے پی ڈی ایم اور پ پ پ صرف کراچی کی مردم شماری کے دن میں توسیع کی گئی ہے pic.twitter.com/ntftMjm7eN

— Dr Qadir Magsi (@QadirMagsiSTP) April 29, 2023

چیف کمشنر آف پاپولیشن نے باقاعدہے خط لکھ کر فاروق ستار کو مبارکباد دی کہ کراچی کی آبادی میں 20 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ ایس ٹی پی کے سربراہ نے کہا کہ ایک سازش کے تحت کراچی کے اعداد و شمار کو ڈی فیکٹو مردم شماری کے تحت بڑھاتے ہوئے ایک کروڑ 78 لاکھ کو 3 کروڑ میں تبدیل کرنے کی سازش کی گئی۔ جس کے لیے ایم کیو ایم کو پی ڈی ایم اور پی پی پی کی جانب سے حالیہ ملاقات میں یقین دہانی کرائی گئی تھی کیونکہ انہیں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا تھا۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ سے دشمنی کی ہے، مستقبل میں بلاول کو ہی وزیراعظم بننا ہے، جس کے لیے وہ ایم کیو ایم کو راضی کر رہے ہیں ۔

کراچی کے من مانے اعدادوشمار سے انتخابی حلقوں میں تعداد میں اضافہ کیا جائے گا جس سے کل سندھ پر حکمرانی کا حق سندھ کے اصل باشندوں سے چھینا جائے گا اور سندھ کی ڈیموگرافی بدل جائے گی۔

ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ اس وقت سندھ کی آبادی 5 کروڑ 40 لاکھ ظاہر کی گئی ہے لیکن اگر درست مردم شماری کی جائے تو سندھ کی آبادی سات کروڑ کے لگ بھگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مردم شماری کو سندھ کے خلاف سازش سمجھتے ہیں، اس لیے جب تک سندھ کے تمام تحفظات ختم نہیں ہوتے اور مردم شماری درست سمت میں نہیں کرائی جاتی اس کے نتائج کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

TAGGED:Featuredچیف کمشنر آف پاپولیشن نے باقاعدہے خط لکھ کر فاروق ستار کو مبارکباد دیسازش کے تحت کراچی کے اعداد و شمار 3 کروڑ کیے جائیںگے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وفاقی حکومت کا پرویز الہیٰ کے گھر چھاپے سے اظہار لاتعلقی
Next Article فخر زمان کی 180رنز کی شاندار اننگز، پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

بلے باز شبمن گِل کی سارہ علی خان اور سارہ ٹنڈولکر سے آنکھ مچولی

ممبئی (شوبز ڈیسک): انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے لیے رنز کے انبار لگانے والے بلےباز…

May 28, 2023
پاکستان

پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد سے پولیس کانسٹیبل شہید، 70 اہلکار زخمی

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک: ہزارہ اور ایم ون موٹروے پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد سے زخمی ہونے والا پولیس…

November 25, 2024
پاکستان

ملک میں اگلے 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ

(ویب ڈیسک) :ملک کے مختلف شہروں میں اگلے 25 دنوں کے دوران تین ہیٹ ویو آنے کا خطرہ ہے ۔…

May 16, 2024
انٹرٹینمنٹ

بہروز سبزواری نے اپنی سابق بہو کو بہترین لڑکی قرار دے دیا

(ویب ڈیسک): کراچی: پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے اپنی سابق بہو سائرہ کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے انہیں بہترین…

June 3, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?