Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فخر زمان کی 180رنز کی شاندار اننگز، پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > فخر زمان کی 180رنز کی شاندار اننگز، پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
کھیل

فخر زمان کی 180رنز کی شاندار اننگز، پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

Published April 30, 2023
Tags: Featured پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری فخر زمان 6 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 180 رنز
Share
SHARE

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک): پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔کیویز کے 337 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس نے 49 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں سیریز میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ویل ینگ اور چیڈ بوویس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 33 رنز پر کیویز کی پہلی وکٹ گرگئی اور ویل ینگ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد چیڈ بوویس بھی 51 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ڈیرل مچل اور ٹام لیتھم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں اور 183 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 129 رنز بنا کر مچل آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد ٹام لیتھم نروس نائینٹیز کا شکار ہوگئے اور 98 رنز پر حارث کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے 337 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا مستحکم آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 66 رنز پر گری جب امام 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد بابر اور فخر نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں اور 135 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم بابر 65 رنز بناکر سودھی کا شکار بنے، تیسری وکٹ عبداللہ شفیق کی گری جو 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

چوتھی وکٹ پر رضوان اور فخر نے 100 سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنائی جس کی بدولت گرین شرٹس نے 337 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

فخر زمان 6 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 180 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، محمد رضوان بھی 54 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اس فتح کے بعد پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی۔واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

TAGGED:Featuredپاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتریفخر زمان 6 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 180 رنز
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر فراڈ کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیںگے: ڈاکٹر قادر مگسی
Next Article فخر زمان کے ایک میچ میں 2 ریکارڈز، بابراعظم بھی پیچھے رہ گئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ کا علما کرام سے معاونت لینےکا فیصلہ، علمائے کرام عدالت میں اور ویڈیولنک کے ذریعے پیش ہوئے

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): مبارک ثانی ضمانت کیس میں پنجاب حکومت کی نظر ثانی درخواست پر سپریم کورٹ نے مفتی تقی…

August 22, 2024
تازہ ترینکھیل

دوسرا ون ڈے:کیوی ٹیم کا 262 رنز کا ہدف، شاہنیوں کا ناقص آغاز

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان کے اوپنرز نے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 262…

January 11, 2023
انٹرٹینمنٹ

آسکر ایوارڈ: 62 سال بعد قالین کا سرخ رنگ تبدیل

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک): آسکر ایوارڈ کی 60 سالہ تاریخ میں پہلی بار قالین کا سرخ رنگ تبدیل کر دیا…

March 12, 2023
انٹرٹینمنٹ

غزہ: اسرائیلی حملےپھنسی ہوئی آبادی پر جان بوجھ کر بمباری اور قتل ہے؛انجیلینا جولی

نیو یارک (شوبز ڈیسک): انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی نے غزہ میں اسرائیل کی…

November 2, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?