اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں 2 ججز کی خالی نشستوں کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پشاور اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کو نامزدکیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ جسٹس فائز عیسیٰ نےکہا ہے کہ سپریم کورٹ میں تعیناتی کے لیے جسٹس مسرت اور جسٹس احمد علی شیخ کے ناموں پر غور کیا جائے۔
ذرائع کے مطاق خط میں کہا گیا ہےکہ سینیارٹی اصول پر دونوں چیف جسٹس صاحبان کو سپریم کورٹ لانے پر غور کیا جائے، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جلد بلانے پر بھی زور دیا ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت 17 ججز کی جگہ 15 ججز کام کر رہے ہیں۔