(ویب ڈیسک): پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔پاکستان ٹیم کی جانب سے چوتھے ون ڈے میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پاکستان ٹیم سے امام الحق ، شاداب خان ، عبداللہ شفیق ، نسیم شاہ اور محمد نواز چوتھا ون ڈے نہیں کھیل رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھا ون ڈے ، محمد نواز ٹیم کو دستیاب نہیں
چوتھے ون ڈے کیلئے شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، اسامہ میر اور حارث رؤف پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے ہیں۔
ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ترجیح دیتے،پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی 290 رنز کرنے کی کوشش ہوگی، پریکٹس سیشنز میں فیلڈنگ کی ڈرلز کیں ،جس کا اچھا فائدہ ہوا ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے آج کراچی میں کھیلا جارہا ہے،گرین شرٹس کو 5 میچز کی سیریز میں3 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔