Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 پیش کر دیا گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 پیش کر دیا گیا
پاکستان

قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 پیش کر دیا گیا

Published May 9, 2023
Tags: Featured احترام اور رٹ قائم کرنے کیلئے پارلیمنٹ اپنے حقوق سے آشنا ہے قانون سازی ہونی چاہیے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 پیش کر دیا گیا جس پر مزید غور کیلئے بل کمیٹی کو بھجوانے کی تجویز دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا، جس میں رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون کی جانب سے بل پیش کیا گیا۔ قومی اسمبلی میں بل پیش کرتے ہوئے رانا قاسم نون کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کمزور ماں کمزور اولاد کا سبب بنتی ہے، جتنی بے توقیری اس ایوان کی ہوئی پہلے کبھی نہیں ہوئی، اس ایوان میں گزشتہ ادوار میں لعنتیں برسائی گئیں، میڈیا میں ہمارا ٹرائل اور پارلیمان کو انڈر مائن کیا جاتا ہے، اس پارلیمان کی عزت ہوگی تو سب کی عزت ہوگی، پارلیمان کی بے توقیری پر سزا اور جزاء ہونا چاہیے۔

وزیر مملکت قانون شہادت اعوان نے کہا کہ بہت اہم نوعیت کا بل ہے اور اس بل کو مزید غور کیلئے قانون و انصاف کمیٹی کو بھجوایا جائے، قانون و انصاف کمیٹی ایک دن میں اپنے رپورٹ ایوان میں پیش کرے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے بھی بل کمیٹی کو بھیجنے کی حمایت کی لیکن اپوزیشن لیڈر نے بل کمیٹی کے سپرد کرنے کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ ہماری عزت کا مسئلہ ہے، کمیٹی کو نہیں بھیجا جائے۔

شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ اب وزراء صاحبان نے اپنی نوکری پکی کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں کہ کمیٹی کو بھیج دیں، اس وقت پورا ایوان ان وزراء کے علاوہ کتنے لوگ کہتے ہیں معاملہ کمیٹی کو بھیج دیں۔ لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ اب مٹی پاؤ اور آگے چلو والی پالیسی نہیں چلے گی، ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی اور نواز شریف کو نااہل کر کے آگے بڑھنے کا کہا گیا، ہمیں کبھی بندوق اور کبھی ہتھوڑے والے پکڑ لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں سپیکر نے ریکارڈ سپریم کورٹ کو بھجوا کر توہین پارلیمان کیا تھا، مسئلہ یہ ہے کہ کب تک ملک کا نقصان ہوتا رہے گا اور ہم مٹی ڈالتے رہیں گے، بھٹو کو پھانسی ہوگئی تو کہا گیا مٹی پاؤ آگے چلیں، نواز شریف تاحیات نااہل ہوگیا اور کہا گیا مٹی پاؤ آگے چلیں۔ لیگی رہنما نے کہا کہ اس ہاؤس سے اداروں کو روشنی ملتی ہے مگر پھر اس ہاؤس کی عزت و تقدس کیوں پامال ہوتا ہے، ایوان نے فیصلہ کیا ہے، رائے دی ہے لہٰذا اس معاملے پر سٹینڈ لیا جائے، اگر کسٹوڈین اس بات کا سٹینڈ نہیں لے گا تو کون لے گا؟ کیسے تقدس بحال ہوگا۔

وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ توہین پارلیمنٹ بل قانون و انصاف کمیٹی کو جانا چاہیے، رانا قاسم نون کی اچھی کوشش ہے اور یہ کام بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا، ادارے کی بالادستی کیلئے قانون سازی ہونی چاہیے، ادارے اس ایوان کے تقدس کا خیال رکھیں، یہ قانون اس ادارے کی کارگردگی کو تقویت دے گا۔

وزیر قانون نے کہا کہ اداروں کے احترام اور رٹ قائم کرنے کیلئے قانون سازی ہونی چاہیے، ادارے ایک دوسرے کی حدود میں دخل اندازی سے گریز کریں، پارلیمنٹ اپنے حقوق سے آشنا ہے اور تحفظ کرنا جانتی ہے، آئین میں ترمیم اور قانون سازی کا اختیار صرف پارلیمان کا ہے اور آئین کی تشریح کرنے والا ادارہ تشریح کے وقت پارلیمان کی حدود کو مدنظر رکھیں۔ حکومت نے توہین پارلیمنٹ بل کی حمایت کر دی اور بل کو مزید غور کیلئے کمیٹی کو بھجوانے کی تجویز دے دی۔

TAGGED:Featuredاحترام اور رٹ قائم کرنے کیلئےپارلیمنٹ اپنے حقوق سے آشنا ہےقانون سازی ہونی چاہیے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کوئی کیس نہیں، ذہنی طور پر جیل جانے کیلئے تیار ہوں،عمران خان
Next Article ایپل واچ گھڑی نے خاتون کو مرنے سے بچالیا !
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

برمیوں کی وجہ سے منی پور میں نسلی فسادات، گھر نذر آتش، 3 افراد ہلاک

منی پور - بھارت (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست منی پور میں تشدد کے تازہ واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے…

August 5, 2023
پاکستان

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ…

May 28, 2023
پاکستان

پاکستان کا جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک): پاکستان نے جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔پاک فوج…

December 27, 2023
دلچسپ و عجیب

قد اضافہ: امریکی نے1.35 کروڑ خرچ اور2 تکلیف دہ آپریشن کروالیے

مینیسوٹا (ویب ڈیسک): امریکا میں 41 سالہ شخص نے اپنے قد میں محض 5 انچ اضافے کیلئے تکلیف دہ سرجری…

April 19, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?