Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ایپل واچ گھڑی نے خاتون کو مرنے سے بچالیا !
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > ایپل واچ گھڑی نے خاتون کو مرنے سے بچالیا !
دلچسپ و عجیبسائنس و ٹیکنالوجی

ایپل واچ گھڑی نے خاتون کو مرنے سے بچالیا !

Published May 9, 2023
Tags: Featured فیچر ’’ فال ڈیٹیکشن‘‘ کے ذریعے گھڑی خود بخود ایمرجنسی کو کال کردیتی ہے
Share
SHARE

کراچی (ٹیک ڈیسک): ایک خاتون کے اچانک زمین پر گرنے کے بعد اس کی جان کو یقینی موت سے بچانے میں ایپل واچ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہوا یوں کہ گھڑی نے مریض کی مدد کے لیے ایمرجنسی اور ایمبولینس سروسز کو ازخود کال کردی۔ زخمی خاتون کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی والدہ کسی کاروباری دورے پر تھیں۔ انہیں اپنے سینے میں شدید درد ہونے لگا تو انہوں نے اسی ہوٹل میں مقیم ایک ساتھی کو میسج لکھ کر اپنی ہنگامی بیماری کے بارے میں بتایا۔تھوڑی دیر بعد وہ خاتون اچانک اپنے کمرے میں فرش پر گرگئی۔ بعد ازاں جب دوست کمرے میں پہنچی تو اس نے خاتون کو زمین پر پڑا پایا تو اس نے ایمرجنسی اور ایمبولینس سروس کو کال کی لیکن حیرانی کی بات یہ تھی کہ ایمبولینس پہلے ہی روانہ ہوچکی تھی اور راستے میں تھی۔

جب مریضہ ہسپتال پہنچی تو اس کی حالت تشویشناک تھی۔ اس کی تشخیص ہوئی کہ اس کی شہ رگ پھٹ گئی، جسم کی اہم شریان کی پیچیدہ سرجری سے گزرنے کے بعد اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا جائے گا تاکہ وہ بتدریج صحت یاب ہو سکے۔

اس خطرناک صورتحال میں مریض کو جلد از جلد قریبی ہسپتال منتقل کرنا انتہائی اہم ہوتا ہے، اس کیس میں خاتون کی بروقت اور جلدی ہسپتال پہنچنے میں ایپل واچ نے بھی کردار ادا کیا ہے۔

بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ ایپل واچ نے زخمی خاتون کے اچانک گرنے کے بعد ہنگامی خدمات کو خود کار طریقے سے کال کی تھی، یہ کال گھڑی میں موجود ایک فیچر ’’ فال ڈیٹیکشن‘‘ کے ذریعے کی گئی تھی۔

“فال ڈیٹیکشن” فیچر صارف کو اچانک اور خطرناک طور پر گرنے کی صورت میں ہنگامی خدمات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے، گھڑی اپنے اندر موجود مختلف سینسرز کے ذریعے گرنے کی نوعیت میں فرق کرتی ہے۔

انسان کے گرنے کے بعد فیچر ایک آڈیو الرٹ اور اسکرین پر گرنے کی اطلاع جاری کرتا ہے، اگر صارف اس کا جواب نہیں دیتا یا ایک منٹ کے اندر حرکت نہیں کرتا تو گھڑی خود بخود ایمرجنسی کو کال کردیتی ہے اور ریکارڈ شدہ آواز کے ذریعے معلومات فراہم کرتی ہے۔

جغرافیائی محل وقوع بھیجنے کے ساتھ ساتھ پیغام بھی ارسال ہو جاتا ہے۔ “فال ڈٹیکشن” فیچر گھڑی کی چوتھے جنریشن اور بعد کے ورژنز کے ساتھ ساتھ ایس ای ورژن اور الٹرا ورژن میں بھی دستیاب ہے۔

TAGGED:Featuredفیچر ’’ فال ڈیٹیکشن‘‘ کے ذریعےگھڑی خود بخود ایمرجنسی کو کال کردیتی ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 پیش کر دیا گیا
Next Article عمران خان نیب کے ہاتھوں گرفتار، لوگ سڑکوں پر نکل آئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

بھارت: راجستھان میں اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے ہلاک اور متعدد زخمی

جھالاور- انڈیا (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست راجستھان میں اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق…

July 25, 2025
دنیا

بحیرہ عرب میں طوفان ‘تیج’ شدید ہوگیا، عمان اور یمن کے قریب پہنچ گیا

عمان (ویب ڈیسک): بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں موجود طوفان 'تیج' شدید سمندری طوفان میں بدل گیا ہے۔سائیکلون وارننگ…

October 23, 2023
انٹرٹینمنٹ

پائل گھوش کی شامی کو شادی کی مشروط پیشکش:’انگلش سدھارلو تو’تم سے شادی کیلئے تیار ہوں‘

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارتی اداکارہ پائل گھوش نے بھارتی کرکٹر محمد شامی کو شادی کی مشروط پیشکش کردی۔محمد شامی ون…

November 10, 2023
پاکستان

پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنانے کی تیاری، رابطےشروع

کراچی (ویب ڈیسک): تحریک انصاف سے منحرف ہونے والے سابق رہنماؤں نے نئی سیاسی جماعت بنانے کی تیاری کرلی اور…

January 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?