Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: غذاوصحت سے زیادہ مضرصحت چیزوں(سگریٹ نوشی) پرخرچ کرنیوالا ملک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > غذاوصحت سے زیادہ مضرصحت چیزوں(سگریٹ نوشی) پرخرچ کرنیوالا ملک
صحت

غذاوصحت سے زیادہ مضرصحت چیزوں(سگریٹ نوشی) پرخرچ کرنیوالا ملک

Published May 15, 2023
Tags: Featured بالغ افراد میں نکوٹین کا مجموعی تناسب 82 فیصد سگریٹ نوشی پر اخراجات میں دنیا میں سرفہرست
Share
SHARE

عمان (ہیلتھ ڈیسک): مشرق وسطیٰ کے ملک اردن میں لوگ کھانے پینے سے زیادہ سگریٹ نوشی پر خرچ کر رہے ہیں، اردن سگریٹ نوشوں کی تعداد اور سگریٹ نوشی پر اخراجات کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ اردنی باشندے دنیا بھر میں سب سے زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اردن کے باشندے کھانے پینے سے کہیں زیادہ سگریٹ نوشی پر خرچ کر رہے ہیں۔

ایک اردنی خاندان ماہانہ 150 ڈالر سے زائد سگریٹ نوشی پر خرچ کررہا ہے جبکہ پھلوں پر 36 ڈالر اور گوشت پر 70 ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں۔

اردن سگریٹ نوشوں کی تعداد اور سگریٹ نوشی پر اخراجات کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست ہے۔

عالمی ادارہ صحت عمان برانچ کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اردن میں بالغ افراد (18 سے 69 سال) میں تمباکو نوشی کا تناسب 66.1 فیصد ہے۔

اردنی سگریٹ، سگار، حقہ اور گرم تمباکو کی مختلف مصنوعات استعمال کر رہے ہیں جبکہ 15.9 فیصد ای سگریٹ استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اردن کے بالغ افراد میں نکوٹین کا مجموعی تناسب 82 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

اردنی وزارت صحت کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں تمباکو نوشی سے نجات حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کی مدد کے لیے 26 سے زیادہ کلینک قائم کیے ہیں۔

ان کلینکس میں تربیت یافتہ صحت عملہ تعینات ہے، سنہ 2022 کے دوران گیارہ ہزار سے زائد افراد نے ان کلینکس سے رجوع کیا۔

TAGGED:Featuredبالغ افراد میں نکوٹین کا مجموعی تناسب 82 فیصدسگریٹ نوشی پر اخراجات میں دنیا میں سرفہرست
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بڑا منہ رکھنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانیوالی خاتون اپنی کامیابی سے پریشان
Next Article قومی اسمبلی: چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس کیلیے کمیٹی کی تحریک منظور
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

مذہبی جذبات بھڑکانے جیسے واقعات کا تسلسل اظہارکا نہیں بلکہ شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت…

July 21, 2023
سلیکٹر محمد وسیم
کھیل

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم عہدے سے فارغ

پی سی بی نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو عہدے سے فارغ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی…

December 23, 2022
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

8 اور 9 اپریل کے درمیان مکمل سورج گرہن ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں‌دیگا

کراچی (ٹیک ڈیسک) : 8 اور 9 اپریل کے درمیان مکمل سورج گرہن ہوگا جو پاکستان میں رات ہونے کے…

April 2, 2024
کھیل

پی ایس ایل 8آڈٹ پیرا کا جائزہ: پی اے سی نے محسن نقوی کو طلب کرلیا

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے آئندہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ…

March 19, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?