اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ روسی خام تیل کا جہاز راستے میں ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ معاہدے کے تحت روسی تیل کی قیمت نہیں بتا سکتے البتہ پاکستان کو روسی خام تیل پر اچھی خاصی رعایت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 14 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری سے ریفائنری لگ رہی ہے، عالمی مالیاتی اداروں کی اعتراضات پر فی الحال عوام کے لیے سستے پیٹرول پیکج پر عملدر آمد رو ک دیا گیا ہے لیکن روسی خام تیل پاکستان آئے گا تو پاکستان میں تیل سستا ہو جائے گا۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوں تو پاکستان میں زیادہ سستی کی جائیں، اگر ان قیمتوں میں اضافہ ہو تو کوشش کی جاتی ہے پاکستان میں اضافہ کم کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کنکشنز کھولے جانے کی باتیں درست نہیں۔