Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: برطانیہ سے کار میں آنیوالا شہری پاکستان پہنچ گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > برطانیہ سے کار میں آنیوالا شہری پاکستان پہنچ گیا
دلچسپ و عجیب

برطانیہ سے کار میں آنیوالا شہری پاکستان پہنچ گیا

Published May 18, 2023
Tags: Featured انہیں گاڑی کی انشورنس بھی کرانی پڑی صرف پیٹرول پر 3 لاکھ روپے تک کا خرچہ ہوا
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): محمد سرور نامی پاکستانی نژاد برطانوی شہری جنہوں نے برطانیہ سے پاکستان تک کا طویل سفر کر کے تاریخ رقم کردی، پاکستان پہنچنے میں انہیں 9 دن لگے جس دوران اِن کا گزر لندن، فرانس، بیلجیئم، ہنگری، آسٹریا، ترکی اور ایران سے ہوا۔ اس طویل سفر کیلئے انہوں نے اپنی 6 سال پرانی مرسڈیز کا انتخاب کیا۔ بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق محمد سرور نے یہ سفر اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو سے شروع کیا جس میں انکے بھانجے بھی انکے ہمراہ تھے۔ محمد سرور اپنے سفر کے پہلے 2 دن میں ہی 5 ممالک سے ہوتے ہوئے فرانس سے ہنگری پہنچ گئے جس کے بعد انہیں امید تھی کہ وہ مزید چار دن کے اندر پاکستان پہنچ جائیں گے۔

محمد سرور کے مطابق ان کا اصل سفر دوسرے حصے میں شروع ہوا جہاں انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بلغاریہ کی سرحد پر انکی تلاشی بھی لی گئی جس کے بعد ترکی کے سفر کا کٹھن مرحلہ آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ترکی کا سفر 20 گھنٹے کا ہے لیکن انہیں یہ سفر مکمل کرنے میں 3 دن لگے جس کی وجہ یہ تھی کہ وہاں انہیں شمالی علاقہ جات سے گزرنا پڑا جہاں موسم کافی سرد تھا۔

محمد سرور نے بتایا کہ ترکی کے اس طویل سفر کی تھکن انہوں نے ترکی کے کباب کھا کر اور استنبول گھوم کر اتاری۔ سفر کے تیسرے حصے میں انکا گزر ایران سے ہوا جہاں انہوں نے پاکستان ایران بارڈر پر رات گزاری۔ ایران میں داخل ہوتے ہوئے انہیں گاڑی کی انشورنس بھی کرانی پڑی جس کی وجہ یہ تھی کہ ایران میں یورپ کی انشورنس کوئی معنی نہیں رکھتی۔

محمد سرور کے مطابق آخری مرحلہ تافتان سے پاکستان میں داخل ہونے کا تھا جہاں انہیں غیر معمولی پروٹوکول دیا گیا۔ انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایران کے شہر زاہدان میں جب گاڑی میں پیٹرول ڈلوانے کی ضرورت پڑی تو انہوں نے ایک مقامی پیٹرول پمپ کا رُخ کیا جہاں انہیں پیٹرول مفت ڈال کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس طویل سفر میں انکی گاڑی میں 900 روپے لیٹر پیٹرول لگا اور صرف پیٹرول پر 3 لاکھ روپے تک کا خرچہ ہوا۔ اس دوران انہیں سب سے مہنگا پیٹرول انگلینڈ جبکہ سب سے سستا پیٹرول ایران میں ملا۔

TAGGED:Featuredانہیں گاڑی کی انشورنس بھی کرانی پڑیصرف پیٹرول پر 3 لاکھ روپے تک کا خرچہ ہوا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حسن علی کی انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار ہیٹ ٹرک
Next Article سوشل میڈیا سائٹس کاغیر فعال اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنےکا اعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

بھارت: آئی ٹی یونیورسٹی میں‌طلبہ کے کھانے سے مینڈک نکل آیا

بھوبنیشور (ویب ڈیسک): بھارت کی انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلبہ کو دیے جانے والے کھانے سے مردہ مینڈک نکل آیا۔بھارت کے…

September 25, 2023
پاکستان

عوام کو بجلی کا پھر جھٹکا، فی یونٹ3 روپے 28 پیسےمہنگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد بجلی مہنگی کرنے…

October 2, 2023
پاکستانکاروبار

حکومت دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لے؛ صدر پاکستان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا…

March 10, 2025
کاروبار

بلاول بھٹو صاحب چار مہینے میں وزیر اعظم بن جائیں گے؛ وزیر اعلیٰ سندھ

دھابیجی (ویب ڈیسک): وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مرتضی وہاب دی اکانومسٹ کی رپورٹ کا…

July 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?