Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان میں عدم استحکام خطے میں جنگ کا سبب بن سکتا ہے، زلمے خلیل زاد
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > پاکستان میں عدم استحکام خطے میں جنگ کا سبب بن سکتا ہے، زلمے خلیل زاد
دنیا

پاکستان میں عدم استحکام خطے میں جنگ کا سبب بن سکتا ہے، زلمے خلیل زاد

Published May 19, 2023
Tags: Featured پاکستان میں خدانخواستہ سیاسی تباہی دنیا بھر میں تشویش
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): سابق امریکی سفارت کار زلمے خلیل زاد نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام پورے خطے کو غیر مستحکم کر سکتا ہے اور جنگ کا باعث بن سکتا ہے، وہ ملک میں ہونے والی حالیہ پیش رفت میں کیوں دلچسپی رکھتے ہیں۔پاکستان کی ایک اہم انگریزی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق طالبان کے امریکی معاہدے کے حوالے سے بات چیت اور اس کے نتیجے میں افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا میں اہم کردار ادا کرنے والے زلمے خلیل زاد نے حال ہی میں پاکستان کی صورتحال پر کئی ٹویٹس پوسٹ کی ہیں، ان ٹوئٹس میں انہوں نے پاکستانی سیاست دانوں اور اسٹیبلشمنٹ پر زور دیا کہ وہ حالات کو ہاتھ سے نکلنے نہ دیں اور اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

انگریزی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح پاکستان کے مقامی تنازعات نے انہیں خیالات کے اظہار پر مجبور کر دیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں ان کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی وجہ کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں تیزی سے خراب تر ہوتے اقتصادی، سیاسی اور سلامتی کے بحران کے بارے میں فکر مند ہوں، پاکستان غیر مستحکم، غریب اور کم محفوظ ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ عدلیہ اور فوج سمیت ریاستی ادارے اندرونی طور پر سیاست کا شکار ہو رہے ہیں اور اگر ملک اسی طرح چلتا رہا تو یہ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے ایک المیہ ہو گا، معاشی سرگرمیاں ٹھپ ہو جائیں گی، غربت بڑھے گی، شہری بدامنی روزمرہ کی زندگی کو درہم برہم کر دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس لیے بھی پریشان ہیں کہ پاکستان کے حجم اور اہمیت کے پیش نظر اس کے مسائل خطے میں طاقت کے توازن کو بھی خراب اور جنگ کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مثال کے طور پر دشمنوں کو پاکستان کے اس انتشار سے موقع مل سکتا ہے یا اس کی اپنی فوج تنازع کو بیرونی شکل دینے کا حربہ استعمال کر سکتی ہے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ اس بحران کی فوری وجہ پاکستان کی اہم سیاسی اور فوجی طاقتوں کے درمیان رابطے کا فقدان ہے جس نے اقتدار کے لیے ایک کے فائدے اور دوسرے کے نقصان کی سوچ کو جنم دیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان بغیر کسی نقصان کے اس بحران سے نکل سکتا ہے تو انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ممکن ہے، لیکن صرف اس صورت میں ممکن ہے اگر اہم افراد اور ادارے قومی مفاد کو اپنے ذاتی عزائم، رنجشوں اور چال بازیوں سے بالاتر ہو کر کام کرنا شروع کردیں۔

سابق اعلیٰ امریکی عہدیدار نے خبردار کیا کہ اس بحران کے خطے پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، انتہائی حد تک یہ علاقائی توازن کو خراب کر سکتا ہے جس سے پاکستان کا نقصان ہو سکتا ہے اور یہاں تک کہ دہشت گردی، بڑی تعداد میں پناہ گزینوں وغیرہ کے مسائل میں اضافے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ وہ جوہری اثاثوں کے تحفظ کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں کیونکہ اس معاملے پر پاکستان کا ریکارڈ اچھا رہا ہے لیکن، یقیناً، پاکستان میں خدانخواستہ سیاسی تباہی اس مسئلے پر دنیا بھر میں تشویش پیدا کرے گی۔

TAGGED:Featuredپاکستان میں خدانخواستہ سیاسی تباہیدنیا بھر میں تشویش
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article زمان پارک سے فرار کی کوشش میں مزید 6 دہشتگرد گرفتار: پولیس
Next Article پی ٹی آئی کا عمل پاکستان کیخلاف جنگ ہے، الیکشن اکتوبر میں ہوںگے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بیرسٹر گوہر ناکام رہے، چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے؛ شیر افضل

راولپنڈی(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب رکن اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بیرسٹر…

February 23, 2024
دلچسپ و عجیب

بلغاریہ کی آنجہانی بابا وانگا کی 27 سال قبل 2023 کے لیے پیش گوئیاں

کراچی (ویب ڈیسک): معروف خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا جن کا تعلق بلغاریہ سے تھا،انہوں نے گزشتہ سالوں کی طرح…

January 3, 2023
دنیا

گیس لائن بچھانے میں ناکامی، ایران نے پاکستان کو عالمی عدالت جانے کا حتمی نوٹس دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ایک حیران کن پیشرفت میں ایران نے پاکستان کو یہ بتاتے ہوئے اپنا آخری نوٹس جاری…

August 27, 2024
پاکستانکاروبار

وزیراعظم کی خاص مہربانی: لاہوریوں کے بجلی بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع

لاہور (ویب ڈیسک): وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) نے بجلی کے…

August 5, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?