Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: البرٹا:کوئین الزبتھ ایوارڈ تقریب،مشہود قاضی کو پلاٹینم جوبلی میڈل دیا گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > البرٹا:کوئین الزبتھ ایوارڈ تقریب،مشہود قاضی کو پلاٹینم جوبلی میڈل دیا گیا
انٹرٹینمنٹپاکستان

البرٹا:کوئین الزبتھ ایوارڈ تقریب،مشہود قاضی کو پلاٹینم جوبلی میڈل دیا گیا

Published February 20, 2023
Tags: Featured البرٹا سماجی بہبود کوئین الزبتھ ایوارڈ مشہود قاضی
Share
SHARE

کیلگری: (ویب ڈیسک): البرٹا – حکومت کینیڈا کی جانب سے سماجی بہبود کی مختلف سرگرمیوں میں غیر معمولی خدمات کے سلسلے میں کیلگری کے میکڈوگل سینٹر میں کوئین الزبتھ ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں صوبہ البرٹا میں عوام الناس کے لیے خدمات پیش کرنے کے لیے خاص طور پر کووڈ کے دوراں سندھ کے مشہور مصنف، سفیر برائے انڈس ویلی کلچر البرٹا کینیڈا، چیئرمین لو فار ہیومنٹی فائونڈیشن کینیڈا، چیئرمین انڈس کینیڈین نیٹ ورک کینیڈا اور معروف سماجی مصلح مشہود قاضی کو ملکہ الزبتھ پلاٹینم جوبلی میڈل سے نوازا گیا۔ جسے البرٹا کے لیفٹیننٹ گورنر سلمیٰ لاکھانی کی جانب سے البرٹا کے صوبائی وزیر مکی ایمری نے پیش کیا۔

تقریب میں کیلگری کے سماجی رہنماؤں، ججز، اراکین صوبائی اسمبلی سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ مشہود قاضی کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں ’البرٹا آرڈر آف ایکسی لینس‘ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے جو وہاں کا سب سے بڑا سول ایوارڈ ہے۔ جبکہ البرٹا کی قانون ساز اسمبلی نے بھی “کوٹ آف آرمز” بیج سے نوازا ہے۔ انہیں حکومت البرٹا کی جانب سے “سندھی ثقافت کے سفیر” کے ایوارڈسے بھی نوازا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انہیں “کینیڈین ٹائمز” البرٹا کی طرف سے “O’ Canada Horizon Award” دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سال 2019 میں مشہود قاضی کو سندھ صوبائی اسمبلی آنے کی دعوت دی گئی تھی، جہاں سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے ایوان کے فلور پر ان کا استقبال کیا اور سندھ کی ثقافت کے فروغ کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر پوری سندھ اسمبلی نے مشہود قاضی کو روایتی گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے بھی مشہود قاضی کو صوبائی حکومت کی جانب سے سندھی ثقافت کے اعزازی سفیر کی شیلڈ سے نوازا۔

TAGGED:Featuredالبرٹاسماجی بہبودکوئین الزبتھ ایوارڈمشہود قاضی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست
Next Article طورخم سرحد:ایف سی چیک پوسٹوں پرافغان فورسز کی فائرنگ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عسکری ٹاور حملہ: سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (ویب ڈیسک): انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس…

September 9, 2023
پاکستان

کراچی: ٹارگٹ کلنگ عروج پر،آنکھوں کے ڈاکٹربیربل گولیاں مار کرقتل

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے گارڈن میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کو مشتبہ ٹارگٹڈ حملے میں گولی مار…

March 31, 2023
پاکستانتازہ ترین

حلقہ بندیاں:الیکشن کمیشن کے فیصلہ پرعمل کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ

سیہون(نجات نیوز): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم کا مؤقف الیکشن کمیشن…

January 2, 2023
پاکستان

عارف علوی اپنی آئینی اوقات میں رہیں؛ خواجہ آصف

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عارف علوی اپنی آئینی اوقات میں رہیں…

February 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?