(ویب ڈیسک ): اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور بالائی وادی نیلم میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 223 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان بارڈر تھا۔
بالائی وادی نیلم کے علاقے شاردا، کیل، ہلمت، دودھنیال اور شیخ بیلہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔