Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آڈیو لیکس کمیشن کیس: بینچ میں شامل 3 ججز کیخلاف حکومت کی درخواست
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آڈیو لیکس کمیشن کیس: بینچ میں شامل 3 ججز کیخلاف حکومت کی درخواست
پاکستان

آڈیو لیکس کمیشن کیس: بینچ میں شامل 3 ججز کیخلاف حکومت کی درخواست

Published May 30, 2023
Tags: Featured جج اپنے رشتہ کا مقدمہ نہیں سن سکتا سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا جائے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت کرنے والے بینچ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے نیا بینچ تشکیل کرنے کی درخواست دائر کردی۔حکومت نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر کے خلاف متفرق درخواست آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواستوں کے کیس میں جمع کرائی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر آڈیو لیک کا مقدمہ نہ سنیں، تینوں معزز ججز 5 رکنی لارجر بینچ میں بیٹھنے سے انکار کردیں، 26 مئی کو سماعت کے دوران چیف جسٹس پر اٹھے اعتراض کو پذیرائی نہیں دی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیشن کے سامنے ایک آڈیو چیف جسٹس کی خوش دامن سے متعلق ہے، عدالتی فیصلوں اور ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق جج اپنے رشتہ کا مقدمہ نہیں سن سکتا۔

حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ ماضی میں ارسلان افتخار کیس میں چیف جسٹس افتخار چوہدری نے اعتراض پر خود کو بینچ سے الگ کر لیا تھا، مبینہ آڈیو لیک جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر سے بھی متعلقہ ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کے تشکیل کردہ آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن کیس کل سماعت کے لیے مقرر ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کئی ایسی آڈیوز سامنے آئی ہیں جنہیں عدلیہ یا ججز سے منسوب کیا گیا تھا۔

21 مئی کو وفاقی حکومت نے ججز کی آڈیو لیکس کے معاملے پر تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کیا تھا جس کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہیں، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کمیشن کے ارکان میں شامل ہیں۔

25 مئی کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست 26 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔

26 مئی کو سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیے گئے کمیشن کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے 31 مئی کو اگلی سماعت کے لیے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے تھے۔

TAGGED:Featuredجج اپنے رشتہ کا مقدمہ نہیں سن سکتاسماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا جائے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چین کیجانب سے پہلا سویلین خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن روانہ
Next Article سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے بلاول ہاؤس لاہور پہنچ گئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عسکری ٹاور حملہ: سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (ویب ڈیسک): انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس…

September 9, 2023
دنیاصحت

جاپان میں ہیلتھ سپلیمنٹس سے5 اموات کے بعد دواساز کمپنی پر حکام کا چھاپہ

اوساکا (ہیلتھ ڈیسک): جاپان میں وزارت صحت کے حکام نے دواساز کمپنی کوبویاشی فارماسوٹیکل کی فیکٹری پر چھاپہ مارا جس…

April 2, 2024
کھیل

پشاور زلمی نے کوئٹہ کو 76 رنز سے شکست دیکر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا

(ویب‌ڈیسک‌):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ…

March 9, 2024
پاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس عمرعطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے8 ججزکیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا…

April 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?