Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کوئی نوکرانی نہیں، اپنے گھر کا سارا کام ہم خود کرتے ہیں؛ قیصر نظامانی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > کوئی نوکرانی نہیں، اپنے گھر کا سارا کام ہم خود کرتے ہیں؛ قیصر نظامانی
انٹرٹینمنٹ

کوئی نوکرانی نہیں، اپنے گھر کا سارا کام ہم خود کرتے ہیں؛ قیصر نظامانی

Published June 1, 2023
Tags: Featured اپنے گھر کا سارا کام وہ سب خود کرتے ہیں گھر میں کام والی رکھنے کا رسک نہیں لیا'
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان کے مایہ ناز اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر قیصر نظامانی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ گھر میں کام کرنے والی خاتون ان کے چھوٹے بیٹے کو اغوا کرکے لے گئی تھی۔حال ہی میں قیصر نظامانی اداکارہ ثانیہ سعید کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے پاکستان شوبز انڈسٹری سمیت اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔دوران شو قیصر نظامانی نے بتایا کہ ان کے گھر کام کاج کے لیے کوئی بھی خاتون نہیں ہیں اور اپنے گھر کا سارا کام وہ سب خود کرتے ہیں۔

سینئر اداکار نے کہا کہ ‘ہم اپنے گھر کی صفائی بھی خود کرتے ہیں، کھانا بھی خود پکاتے ہیں، کپڑے بھی خود ہی دھوتے ہیں لیکن برتن دھونے کے لیے کبھی کبھی مدد لے لیتے ہیں’۔

قیصر نظامانی نے کام والی نہ رکھنے کی وجہ بتائی اور کہا ‘ہم جب کمرشل ایریا میں اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے تو ایک ہیلپر آتی تھی جو میرے چھوٹے بیٹے زورین کو اغوا کرکے لے گئی تھی، اس وقت اس کی عمر 8 ماہ یا ایک سال تھی’۔

اداکار نے کہا ‘میرا بیٹا کافی خوبصورت تھا، اس کی آنکھیں نیلی بالکل اپنی ماں جیسی تھیں تو پھر پڑوسیوں نے ہمیں بتایا کہ آپ کا بچہ نیچے سیڑھیوں کے پاس ہے، ہم نے نہ آؤ دیکھا نہ تاؤ، ہم بھاگتے ہوئے نیچے گئے، ہم نے دیکھا تو بیٹا نیچے پڑا ہوا تھا، بعد میں باہر مکینک وغیرہ تھے انہوں نے جب دیکھا یہ بیٹا قیصر بھائی کا ہے اور عورت لے جارہی ہے تو انہوں نے اس سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد وہ زورین کو وہیں چھوڑ کر چلی گئی’۔

انہوں نے کہا کہ ‘وہ دن ہے اور آج کا دن ہے، ہم نے گھر میں کام والی رکھنے کا رسک نہیں لیا’۔

قیصر نظامانی نے کہا کہ ’میں نے فضیلہ کو کہا تھا کہ اگر یہ چلا جاتا تو تم ہر سگنل پر اسے تلاش کرتیں‘۔

اداکار نے والدین کے لیے کہا کہ یہ والدین کے لیے لازمی ہے کہ مہربانی کرکے اپنے گھروں میں خود کام کریں یا انہیں اپنے گھروں میں رکھیں جن کے باپ دادا کو آپ جانتے ہوں، یہ نہیں کہ کسی اور علاقے سے کوئی شخص آیا ہے اور آپ ان کی زبان پر بھروسہ کرلیں، اچھے لوگ بھی ہوتے ہیں لیکن احتیاط کرنی چاہیے۔

TAGGED:Featuredاپنے گھر کا سارا کام وہ سب خود کرتے ہیںگھر میں کام والی رکھنے کا رسک نہیں لیا'
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حکومت کا آئی ایم ایف سےموجودہ قرض پروگرام ختم، نئےپروگرام کی تیاری
Next Article اردن کے ولی عہد کی سعودی خاتون سے شادی،بلاول بھٹو شرکت کرینگے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کاروبار

آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایل…

June 3, 2023
کھیل

پاکستانی اسکوائش کھلاڑی مہوش علی کی نازیبا حرکت، 6 ماہ کیلیے پابندی عائد

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): پاکستانی اسکواش کھلاڑی مہوش علی کو میچ میں انگلی دکھانا مہنگی پڑ گی، ایشین اسکواش فیڈریشن…

July 28, 2025
پاکستان

واجبات نہ ملنے پر کے ایم سی ملازمین سراپا احتجاج، ایم اے جناح روڈ بند کردی

کراچی(ویب ڈیسک): سابق بلدیاتی ملازمین برسوں سے اربوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج بن گئے۔بلدیہ عظمیٰ…

November 27, 2024
پاکستانکاروبار

آٹا مزید مہنگا ہو گیا: 20 کلو کےتھیلے پر 300 روپے تک اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک): ملک بھر میں آٹا مزید مہنگا ہوگیا، ایک ہفتے کے دوران 20 کلو تھیلے کی قیمت 300…

August 30, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?