عمان (اسپورٹس ڈیسک): جونیئر ہاکی ایشیاکپ میں سلور میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کل وطن لوٹے گی۔عمان میں کھیلے گئے جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد بھارت سے 1-2 شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا۔قومی ٹیم کی ایونٹ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست پاکستان کی ایونٹ میں پہلی ناکامی تھی۔
ہیڈ کوچ اور کنسلٹنٹ رولینٹ اولٹمنز نے قومی ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان جونیئر ٹیم میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔
Congratulation's to Team Pakistan for Winning Silver Medal in Men's Junior Asia Cup 2023.#mjac2023#WatchHockey#asiahockey pic.twitter.com/BbAeEmgnLg
— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) June 1, 2023
ایونٹ کے فائنل کے ابتدائی مرحلے پر قومی ٹیم نے بھارت پر دباؤ رکھا، ہارجیت کھیل کاحصہ ہے، ان لڑکوں کو جتنے زیادہ مواقع ملیں گے، اتنا ہی ان کے کھیل میں نکھار آئے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے جونئیر ہاکی ایشیاکپ میں سلور میڈل حاصل کرتے ہوئے جونئیر ہاکی ورلڈکپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔