Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چین میں افرادی قوت کی کمی: بانجھ پن کا علاج مفت فراہم کرنے کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > چین میں افرادی قوت کی کمی: بانجھ پن کا علاج مفت فراہم کرنے کا اعلان
دنیاصحت

چین میں افرادی قوت کی کمی: بانجھ پن کا علاج مفت فراہم کرنے کا اعلان

Published June 20, 2023
Tags: Featured بچوں کی انتہائی کم پیدائش کا سامنا بچوں کی پیدائش کے لیے مددگار طریقہ علاج فراہم کام کے لیے نئی نسل کم ہوتی جا رہی ہے
Share
SHARE

بیجنگ (ہیلتھ ڈیسک): شرح پیدائش کی سنگین صورت حال سے دوچار ملک چین کے دارالحکومت بیجنگ کی مقامی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آبادی بڑھانے کے لیے شادی شدہ اور غیر شادی شدہ خواتین کو بانجھ پن کے خاتمے کی طبی سہولیات سرکاری خرچ پر فراہم کی جائیں گی۔چین اگرچہ اس وقت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، تاہم اقوام متحدہ (یو این) کے مطابق 2023 کے اختتام تک بھارت آبادی میں اس سے آگے بڑھ جائے گا۔

چین کو کئی سال سے نوزائیدہ بچوں کی انتہائی کم پیدائش کا سامنا ہے، گزشتہ سال تک ایک ہزار افراد میں صرف 7 بچوں کی پیدائش ریکارڈ کی گئی تھی اور رواں برس اس میں مزید کمی کا امکان ہے۔

زائد آبادی کی وجہ سے چین میں کئی دہائیوں تک ایک جوڑے کو ایک ہی بچے پیدا کرنے کی اجازت تھی، جس وجہ سے وہاں کی زیادہ تر آبادی ضعیف ہوگئی اور کام کے لیے نئی نسل کم ہوتی جا رہی ہے۔

آبادی کو بڑھانے کے لیے چینی حکومت نے جہاں فی جوڑا ایک بچہ پالیسی کو ختم کیا تھا، وہیں اس سال حکومت نے ایسے قوانین متعارف کرائےتھے، جس کے نتیجے میں غیر شادی شدہ خواتین کو بھی مصنوعی طریقے سے بچوں کی پیدائش کی قانونی اجازت دی گئی تھی۔

مذکورہ قوانین چین کے مختلف صوبوں میں نافذ ہیں اور اب ملک کے دارالحکومت بیجنگ کی مقامی حکومت نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ یکم جولائی سے آبادی کو بڑھانے کے لیے صحت کی نئی مفت سہولیات فراہم کرنے کا آغاز کرے گی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بیجنگ میونسپل انتظامیہ کے مطابق یکم جولائی سے شادی شدہ جوڑوں سمیت غیر شادی شدہ خواتین بھی زرخیزی بڑھانے اور بچوں کی پیدائش کی 16 مختلف طبی سہولیات مفت حاصل کر سکیں گی۔

تمام افراد ’ان وائٹرو فرٹیلیٹی (آئی وی ایف) ٹریٹمنٹ‘ یعنی مصنوعی طریقے سے بچے پیدا کرنے سمیت مرد حضرات کے اسپرم اور خواتین کے بیضوں کو منجمند کرنے کی مفت طبی سہولیات بھی حاصل کر سکیں گے۔

حکومتی پیکج کے تحت غیر شادی شدہ نوجوان خواتین مستقبل میں بچوں کی پیدائش کرنے کے خیال سے ابھی اپنے صحت مند اور زرخیز بیضوں کو منجمد کرنے کے لیے ہسپتالوں میں جمع کروائیں گی اور ان سے کوئی بھی فیس نہیں لی جائے گی۔

اسی طرح نوجوان غیر شادی شدہ مرد بھی مستقبل میں شادی کرنے اور بچوں کی پیدائش کے لیے اپنے طاقتور اسپرم منجمند کروائیں گے۔

علاوہ ازیں جن جوڑوں کو زائد العمری سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے بانجھ پن کا سامنا ہے، انہیں بھی آئی وی ایف سمیت ہر طرح کا علاج مفت اور ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جائے گا۔

اسی طرح بچوں کی خواہش مند غیر شادی شدہ خواتین کو بھی مصنوعی طریقے سے بچوں کی پیدائش کے لیے مددگار طریقہ علاج فراہم کیا جائے گا۔

حکومت کو امید ہے کہ مذکورہ اعلانات کے بعد ملک کی آبادی میں اضافہ ہوگا اور وہاں شرح پیدائش بڑھے گی۔

TAGGED:Featuredبچوں کی انتہائی کم پیدائش کا سامنابچوں کی پیدائش کے لیے مددگار طریقہ علاج فراہمکام کے لیے نئی نسل کم ہوتی جا رہی ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ضمانت منسوخی: اسد عمر ،شاہ محمود عدالت سے ایک ہی گاڑی میں بھاگ نکلے
Next Article 20 برس سے سمندرمیں مچھلیوں کیساتھ تیرنے والی’پروفیشنل جل پری‘ خاتون
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ملتان میں بھی پی ٹی آئی رہنما و کارکن گرفتاری دیے بغیر چلے گئے

ملتان (ویب ڈیسک): آج ملتان سے جیل بھرو تحریک کیلئے گرفتاریاں دینے کا دن تھا لیکن گزشتہ روز پشاور کی…

February 25, 2023
پاکستانکاروبار

جامشورو پاور جنریشن کمپنی سمیت کابینہ کی 5 سال میں 24 اداروں کی نجکاری کی منظوری

اسلام آباد (ویب ڈیسک): کابینہ کی نجکاری کمیٹی برائے ملکیتی ادارے نے 5 سال میں 24 اداروں کی نجکاری کی…

August 3, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

بھارتی خلائی جہاز چندریان 3 چاند کے مدار میں داخل ہو گیا

نیو دہلی (ٹیک ڈیسک): انڈیا کی خلائی ایجنسی نے کہا ہے کہ چندریان تھری چاند کے مدار میں داخل ہو…

August 6, 2023
پاکستان

وزیراعظم نے ترقی کیلئے تاجروں سے مدد مانگ لی

کراچی(ویب ڈیسک ): وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی میں تاجروں سے مدد مانگ لی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی…

April 25, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?