Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نگران حکومت کے دورانیے میں توسیع، IMF کی مل کر کام کرنے پر آمادگی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کاروبار > نگران حکومت کے دورانیے میں توسیع، IMF کی مل کر کام کرنے پر آمادگی
کاروبار

نگران حکومت کے دورانیے میں توسیع، IMF کی مل کر کام کرنے پر آمادگی

Published August 10, 2023
Tags: Featured سلیکشن کا عمل جاری ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): آئی ایم ایف نے نگران حکومت کے دورانیے میں ممکنہ توسیع پر نگران حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے جس کے بعد اب اہم وزارتوں کےلیے سلیکشن جاری ہے۔نگران وزیراعظم کےلیے جلیل عباس جیلانی کا نام ایک مضبوط امکان کا حامل ہے جب کہ آئندہ وزیر خزانہ کے لیے سلطان الانہ، شبرزیدی، طارق باجوہ، ڈاکٹر اشفاق حسن خان اور دیگر کے ناموں پر غور کیاجارہا ہے۔

دیگر اہم اقتصادی وزارتیں جن میں اکنامک افیئر ڈویژن، تجارت، صنعت، زراعت، پرائیویٹائزیشن اور بورڈ آف ریونیو چند ایسے نام ہیں جنہیں چلانے کےلیے محمد میاں سومرو، اعجاز گوہر اور دیگر چند کے نام زیر غور ہیں۔

اس نمائندے نے سابق چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی سے بدھ کی رات کو رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر آئندہ نگران حکومت میں کوئی بھی عہدہ لینے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع نےتصدیق کی ہے کہ اسلام آباد نے اس حوالے سے آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا ہے کہ نگران حکومت کے دورانیے میں توسیع ہوسکتی ہے کیونکہ مردم شماری کی منظوری کے بعد اب الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حلقہ بندیوں کےلیے چار ماہ چاہیے ہوں گے جب کہ مزید دو ماہ میں انتخابی عمل کو مکمل کرنے کےلیے درکار ہوں گے چنانچہ یہ تو ممکن نہیں کہ انتخابات 2023 میں ہوں۔ اس امرکا امکان موجود ہے کہ انتخابات 2024 کی پہلی سہ ماہی میں جنوری اور مارچ کے درمیان ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے نگران حکومت کے ساتھ مل کر مارچ یا اپریل 2024 تک پورے ہونے والے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کےلیے کام کرنے پرآمادگی ظاہر کردی ہے۔

آئی ایم ایف سے اس منظور ی کے بعد اب اہم وزارتوں وزارت خزانہ کےلیے سلیکشن کا عمل جاری ہے اوراس کےلیے غالب ترین نام سلطان الانہ ہیں جو کہ ایک بینکر ہیں۔

ڈاکٹر اشفاق حسن خان وزارت خزانہ کے سابق خصوصی سیکرٹری ہیں جب کہ طارق باجوہ سبکدوش ہونے والے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ و ریونیو ہیں اور وہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک بھی رہ چکے ہیں۔

ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر نگران وزیراعظم جلیل عباس جیلانی بنتے ہیں تو سلطان الانہ کے وزیر خزانہ بننے کا غالب امکان ہے۔

اگر ڈاکٹر حفیظ شیخ کو نگران وزیراعظم بنایاجاتا ہے تو سلطان الانہ اور اشفاق احمد خان دونوں کے وزیرخزانہ بننے کے چانسز معدوم ہوجائیں گے۔ اسحق ڈار چاہتے ہیں کہ ان کی پالیسیوں کو جاری رکھاجائے اور اس مقصد کےلیے طارق باجوہ کو نئے سیٹ اپ میں رکھاجائے۔

TAGGED:Featuredسلیکشن کا عمل جاری ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حساس دانتوں میں غذائی درجہ حرارت شناس خلیات اور سگنلز پائے جاتے ہیں،تحقیق
Next Article عائشہ باوانی گورنمنٹ کالج میں نئےتعلیمی سال کے آغاز پر ایک پروقار تقریب منعقد
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ٹیکس چوری،کرپشن،مالی فراڈکرنیوالوں کا گھیرا تنگ کرنے کافیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے ٹیکس چوری، کرپشن اور مالی فراڈ میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ…

February 3, 2023
دنیا

برطانیہ: شدید بیمار افراد کو موت کے انتخاب کا حق دینے کا بل پہلے مرحلے میں منظور

لندن (ویب ڈیسک): برطانیہ میں شدید بیمار اور تکلیف میں مبتلا افراد کو اپنی زندگی کے خاتمے کا اختیار دینے…

November 30, 2024
کھیل

فیفا ویمنز ورلڈ کپ: انگلینڈ کو شکست ، اسپین نے ٹائٹل جیت لیا

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک): اسپین نے انگلینڈ کو شکست دیکر پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا. سنسنی خیز…

August 20, 2023
کھیل

بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئی تو ورلڈکپ کیلیے انڈیا نہیں جائیںگے؛PCB

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس بھارت میں شیڈول ورلڈکپ…

March 30, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?