Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان کو چین اور روس سے تعلقات مضبوط بنانے چاہئیں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پاکستان کو چین اور روس سے تعلقات مضبوط بنانے چاہئیں
پاکستان

پاکستان کو چین اور روس سے تعلقات مضبوط بنانے چاہئیں

Published June 24, 2023
Tags: Featured مودی جوبائیڈن ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ
Share
SHARE

(ویب ڈیسک):وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکا اور بھارت کی جانب سے پاکستان کے حوالے سے جاری مشترکہ اعلامیے پر بھرپور جواب دیا۔خواجہ آصف نے امریکا بھارت مشترکہ اعلامیے پر ردعمل میں کہا کہ قسمت کی ستم ظریقی دیکھیں کہ امریکا اس شخص کے ساتھ بیان جاری کر رہا ہے جس پر واشنگٹن نے ہی گجرات میں مسلمانوں کے منظم قتل عام کی وجہ سے ویزا بند کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا مودی کے ہاتھ آج بھی مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کے خون سے رنگے ہیں، امریکا کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کشمیریوں پر مظالم یاد نہ آئے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج وائٹ ہاؤس کا جو بیان آیا وہ سابق حکومتوں کے لیے شرمندگی کا باعث ہے، امریکا کے لیے تو جنگیں انویسٹمنٹ ہوتی ہیں، آج بھی پاکستانی قوم امریکی حلیف ہونے کی سزا بھگت رہی ہے۔

پاکستان سرحد پار دہشتگردی کیخلاف کارروائی کرے: مودی جوبائیڈن ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ

وفاقی وزیر کا کہنا تھا اس خطے میں دہشت گردی کے بیج بونے میں امریکا کا بھی بڑا کردار ہے، امریکا کی اسٹریٹجک اسٹیکس ہمیشہ کمرشل ہوتی ہیں، ہم امریکا کے لیے 40 سال سے جنگ لڑ رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا امریکا نے اس خطے میں 40 سال میں دو ناکام مداخلتیں کیں، امریکا کی ورثے میں چھوڑی دہشت گردی کا پاکستان آج بھی مقابلہ کر رہا ہے، پاکستان کو جغرافیائی لحاظ سے چین روس اور پڑوسیوں سے تعلقات مضبوط بنانے چاہئیں۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرے۔

اعلامیے میں مشترکہ طور پر پاکستان سے بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا اور عالمی دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ساتھ کھڑے رہنے، ہر طرح کی دہشتگردی اور پرتشدد انتہاپسندی کی مذمت کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ القاعدہ، داعش، لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین سمیت اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف اجتماعی طور پر کارروائی کی جائے۔

TAGGED:Featuredمودی جوبائیڈن ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سنیتاسے مذہب تبدیلی سے متعلق سوالات: نادر نے معافی مانگ لی
Next Article کراچی: جناح اسپتال میں کار سوار لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

میسی پھر بارسلونا میں واپسی کی تیاری کرنے لگے؛ اسپینش ریڈیو کا انکشاف

(اسپورٹس ڈیسک): ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے ایک مرتبہ پھر اسپینش کلب بارسلونا میں واپسی جانے کی تیاری…

November 22, 2024
صحت

سندھ پر ڈینگی اور ملیریا کاحملہ: 32 ہزار سے زائد کیس رپورٹ

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): سندھ میں ایک جانب ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے جس کے سبب یہ خوف…

September 9, 2023
پاکستان

سینیٹ نے سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل منظور کرلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل سینیٹ نے منظور کرلیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی…

May 5, 2023
سلیکٹر محمد وسیم
کھیل

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم عہدے سے فارغ

پی سی بی نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو عہدے سے فارغ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی…

December 23, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?