Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ٹائٹن آبدوز کیسے تباہ ہوئی،امریکی کوسٹ گارڈز نےتحقیقات شروع کردی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > ٹائٹن آبدوز کیسے تباہ ہوئی،امریکی کوسٹ گارڈز نےتحقیقات شروع کردی
سائنس و ٹیکنالوجی

ٹائٹن آبدوز کیسے تباہ ہوئی،امریکی کوسٹ گارڈز نےتحقیقات شروع کردی

Published June 26, 2023
Tags: Featured ٹائٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے والی چھوٹی آبدوز ٹائٹن کینیڈا نے آبدوز کی تلاش میں مدد کی
Share
SHARE

واشنگٹن (ٹیک‌ڈیسک): امریکی کوسٹ گارڈ نے ٹائٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے والی چھوٹی آبدوز ٹائٹن کے پانی کے اندر پھٹنے کی وجہ کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس کے نتیجے میں دو پاکستانیوں سمیت اس میں سوار پانچوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جہاز پر اینگرو کارپوریشن کے وائس چیئرمین شہزادہ داؤد اور ان کا 19 سالہ بیٹا سلیمان، برطانوی مہم جو ہمیش ہارڈنگ، فرانسیسی آبدوز کے ماہر پال ہنری نارجیولٹ اور اوشین گیٹ ایکسپیڈیشنز کے امریکی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹاکٹن رش سوار تھے جنہوں نے ٹائٹینک کا سفر کرنے کے لیے آبدوز دی اور فی کس ڈھائی لاکھ ڈالر وصول کیے۔

کوسٹ گارڈز نے کہا کہ اس نے ایک میرین بورڈ آف انویسٹی گیشن (ایم بی آئی) تشکیل دیا ہے، جو اس کارروائی اور بالآخر شمالی بحر اوقیانوس میں ہونے والے سانحے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرے گا جس نے دنیا بھر کی توجہ مبذول کرلی تھی۔

کوسٹ گارڈ کے چیف تفتیش کار اور تحقیقات کے سربراہ جیسن نیوباؤر نے بوسٹن میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’میرا بنیادی مقصد دنیا بھر میں میری ٹائم ڈومین کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ضروری سفارشات دے کر ایسے واقعات کو روکنا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ایم بی آئی ابتدائی شواہد جمع کرنے کے پہلے مرحلے میں ہے، جس میں جائے وقوع سے ملبہ ہٹانے کا آپریشن بھی شامل ہے‘۔

جیسن نیوباؤر نے کہا کہ امریکی تحقیقات ’ضرورت کے مطابق‘ شہری یا فوجداری پابندیوں کی ممکنہ پیروی کے بارے میں سفارشات بھی پیش کر سکتی ہیں۔

ٹائٹن کے لاپتا ہونے کی اطلاع گزشتہ اتوار کو دی گئی تھی اور کوسٹ گارڈ نے جمعرات کو کہا تھا کہ آبدوز میں سوار تمام پانچ افراد تباہ کن دھماکے کے بعد ہلاک ہو گئے۔

ٹائٹینک کی کمان سے 500 میٹر کے فاصلے پر سمندری فرش پر آبدوز کا ملبہ پایا گیا تھا جو سمندر کی سطح سے تقریباً چار کلومیٹر نیچے اور نیو فاؤنڈ لینڈ، کینیڈا کے ساحل سے 400 میل دور ہے۔

کینیڈا، جس نے آبدوز کی تلاش میں مدد کی تھی، ہفتے کے روز کہا تھا کہ وہ اپنی تحقیقات کر رہا ہے۔

کینیڈا کے قومی بحری جہاز پولر پرنس کارگو جہاز نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں ٹائٹن کو سمندر میں دھکیلا تھا لیکن آبدوز کو سمندر کی گہرائیوں میں اتارے جانے کے تقریباً ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد اس سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

دھماکے کے اعلان کے بعد کثیر القومی تلاش اور بچاؤ آپریشن ختم کردیا تھا جس نے سیاحتی دستہ کے لاپتا ہونے کے بعد سے دنیا کی توجہ حاصل کر رکھی تھی۔

TAGGED:Featuredٹائٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے والی چھوٹی آبدوز ٹائٹنکینیڈا نے آبدوز کی تلاش میں مدد کی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article باغبانی- صحت کے لئے سب سے زیادہ مفید مشغلہ
Next Article اوکاڑہ کا نوجوان 4 ہزار کلومیٹر پیدل سفر کرکے مکہ پہنچ گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جنونیت کی انتہا: سرگودھامیں معمولی تلخ کلامی پر پڑوسی کی 6 بھینسوں کو آگ لگادی

سرگودھا (ویب ڈیسک): سرگودھا میں میں ایک شخص نے معمولی تلخ کلامی پر پڑوسی کی 6 بھینسوں کو آگ لگادی۔سرگودھا…

June 30, 2024
پاکستان

شمالی وزیرستان: رزنک میں بم دھماکا، 4افراد جاں بحق، 8 زخمی

پشاور (ویب ڈیسک): شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن رزمک میں بم دھماکے کے باعث چار افراد جاں بحق اور 8…

August 26, 2024
انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن فلم ’ پروجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکارہ امیتابھ بچن اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔بھارتی…

March 6, 2023
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

پشاور ہائیکورٹ: سست انٹرنیٹ پر وزارت داخلہ اور وزارت آئی ٹی سے جواب طلب

پشاور (ویب ڈیسک): پشاور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ سروس کی سست روی پر وزارت داخلہ اور وزارت آئی ٹی سے جواب…

December 6, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?