Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ کے لیے مزید خطرے کی گھنٹی: ایک لاکھ 30 ہزار پناہ گزینوں کی دوبارہ آبادکاری کی ضرورت ہوگی، اقوامِ متحدہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سندھ کے لیے مزید خطرے کی گھنٹی: ایک لاکھ 30 ہزار پناہ گزینوں کی دوبارہ آبادکاری کی ضرورت ہوگی، اقوامِ متحدہ
پاکستاندنیا

سندھ کے لیے مزید خطرے کی گھنٹی: ایک لاکھ 30 ہزار پناہ گزینوں کی دوبارہ آبادکاری کی ضرورت ہوگی، اقوامِ متحدہ

Published June 30, 2023
Tags: Featured عالمی پناہ گزینوں کی دوبارہ آبادکاری
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کی ایک تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ تقریباً ایک لاکھ 34 ہزار مہاجرین اور پناہ گزینوں کو، جن میں سے تقریباً سبھی افغانستان سے ہیں، کو 2024 میں پاکستان میں دوبارہ آباد ہونے کی ضرورت ہوگی۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ’پروجیکٹڈ گلوبل ری اسیٹلمنٹ نیڈز اسسمنٹ برائے 2024‘ کے مطابق یو این ایچ سی آر اگلے سال کے لیے عالمی پناہ گزینوں کی دوبارہ آبادکاری کی ضروریات میں 20 فیصد اضافے کی توقع کرتا ہے۔پاکستان، ایران، بنگلہ دیش، اور ملائیشیا، ایشیا پیسفک خطے میں پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے سب سے بڑے ممالک ہیں اور پناہ گزینوں کے ردعمل میں ذمہ داری کے اشتراک اور ٹھوس تعاون کی ضرورت کو بار بار اجاگر کرتے رہے ہیں۔

پناہ گزینوں کے لیے تیسرے ملک کے حل کو 2022 میں نمایاں طور پر وسعت دی گئی، جس میں خطے کے سب سے بڑے میزبان ممالک میں طویل ترین حالات میں رہنے والے سب سے زیادہ خطرے والے پناہ گزینوں کے لیے دوبارہ آبادکاری کے مضبوط پروگرام شامل ہیں۔

اس وقت افغانستان سے 52 لاکھ افراد پناہ گزین کے طور پر یا خطے میں پناہ گزین جیسی صورتحال میں رہ رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ زیادہ تر افغان بڑے میزبان ممالک، پاکستان اور ایران میں مقیم ہیں، جو کہ اپنے ملک انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے متاثر ہیں اور 2023 کے آخر تک یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔

پاکستان بدستور پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے، جو 30 لاکھ سے زائد افغانوں کو پناہ دیتا ہے تاہم پاکستان 1951 کے کنونشن یا اس کے 1967 کے پروٹوکول کا دستخط کنندہ نہیں ہے اور اس کے پاس قومی پناہ کا نظام نہیں ہے۔

البتہ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کو تحفظ اور امداد کی فراہمی عام طور پر بین الاقوامی معیارات اور پاکستان کی بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے تحت ہے۔ مہاجرین کو زبردستی واپس نہ بھیجنے کے اصول اور پناہ کے حق کا بڑی حد تک احترام کیا جاتا ہے اور 1993 کے تعاون کے معاہدے میں یو این ایچ سی آر کے کردار کو تسلیم کیا گیا ہے۔

یو این ایچ سی آر پاکستان کا کہنا ہے کہ خطرے سے دوچار اور واحد والدین والے گھرانوں کی بڑی تعداد ایسی ہے جو مناسب تحفظ اور اپنی کفالت کے ذرائع سے محروم ہیں۔

TAGGED:Featuredعالمی پناہ گزینوں کی دوبارہ آبادکاری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان عملے کی سطح پر 3 ارب ڈالر کا مشروط معاہدہ طے پاگیا
Next Article کوریا: راتوں رات لوگوں کی عمر ایک سال کم کردی گئی!
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سندھ بھر میں‌ڈیجیٹل مردم شماری کے خلاف جسقم کےاحتجاجی مظاہرے

کراچی (نجات نیوز): سندھ بھرمیں بھی جئے سندھ قومی محاذ کی مرکزی کال پر جسقم اور جساف نے بڑھتی مہنگائی…

January 14, 2023
انٹرٹینمنٹ

شوہر کے ساتھ کوئی تصویرسوشل میڈیا پر لگاؤ تو لوگ حسد کرتے ہیں: ندا یاسر

کراچی (شوبز ڈیسک): مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے سوشل میڈیا صارفین سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوہر…

August 29, 2024
پاکستان

کراچی کا میئر تو پیپلزپارٹی کا ہی آئے گا؛ سعید غنی

کراچی (ویب ڈیسک): صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کا میئر تو…

February 5, 2023
پاکستان

ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے،ہم پارلیمنٹ اوراس سے باہربھی مشکلات پیداکرسکتے ہیں:مولانا کی وارننگ

لاہور (ویب‌ڈیسک) : جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کہ ہم صرف پارلیمنٹ…

March 8, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?