Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آئی ایم ایف شرائط: گیس 50 فیصد اور بجلی 4 روپے فی یونٹ تک مہنگی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آئی ایم ایف شرائط: گیس 50 فیصد اور بجلی 4 روپے فی یونٹ تک مہنگی
پاکستانکاروبار

آئی ایم ایف شرائط: گیس 50 فیصد اور بجلی 4 روپے فی یونٹ تک مہنگی

Published July 3, 2023
Tags: Featured ایس ایس جی سی ایل کے صارفین کے لیے قیمت میں 45؍ فیصد اضافہ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان کو آئندہ مالی سال کے لیے 12؍ جولائی کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل گیس کی قیمت فروخت میں 45؍ تا 50؍ فیصد اور بجلی کے نرخ میں ساڑھے تین سے چار روپے فی یونٹ تک اضافہ کرنا ہوگا۔ مذکورہ اضافہ اسٹاف سطح پر آئی ایم ایف سے متفقہ تین ارب ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ (ایس بی اے) کی راہ ہموار کرے گا۔ یہ بات وزارت توانائی کے ایک سینئر افسر نے بتائی۔

اوگرا نے گزشتہ 2؍ جون کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائن (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لیے قیمت میں 50؍ فیصد اضافے (415؍ روپے 11؍ پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو) کا اعلان کیا تھا جس سے قیمت بڑھ کر 1238.68روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی جب کہ سوئی سدرن گیس (ایس ایس جی سی ایل) کے صارفین کے لیے قیمت میں 45؍ فیصد اضافہ (417.23) فی ایم ایم بی ٹی یو طے کیا گیا۔

تاہم حکومت کی جانب سے اس اضافے کی توثیق ابھی باقی ہے۔ سوئی ناردرن گیس کو اب بھی 560؍ ارب 37؍ کروڑ روپے سے زائدخسارے کا سامنا ہے، توقع ہے حکومت اپنی گزشتہ پالیسی کوجاری رکھتے ہوئے زیادہ گیس استعمال کرنےو الے صارفین کوزیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گی جس کا یکم جولائی سے اطلاق طے ہے۔

مذکورہ افسر کا کہنا ہےکہ پورے شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کا حجم 4300؍ ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جس میں 1700؍ ارب روپے تیل و گیس اور 2600؍ ارب روپے بجلی کے شعبے کے ہیں۔

آئی ایم ایف کا رواں مالی سال کے لیے ٹیرف میں مناسب اضافے پر نیپرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا اعلان جلدمتوقع ہے تاہم ٹیرف میں پریشان کن بات بیس ٹیرف میں استعدادی چارجز میں گزشتہ مالی سال کے 57؍ کے مقابلے میں 63؍ فیصد اضافہ ہے، اس طرح صارفین کوا س مد میں 1.3 سے 1.5 ٹریلین روپے ادا کرنے ہوں گے۔

آئندہ سال یہ رقم بڑھ کر 2.5 ٹریلین روپے ہوجائے گی۔ اس وقت ملک میں بجلی کی پیداواری استعداد 44000؍ میگاواٹ ہے لیکن اقتصادی سروے میں 41؍ہزار میگاواٹ بتائی گئی ہے۔

نیپرا نے بنیادی ٹیرف 24.80 روپے فی یونٹ مقرر کیاتھا، اگر اس میں مطلوبہ اضافہ شامل کرلیا جائے تو آئندہ مالی سال کے اختتام تک ٹیرف 29؍ روپے فی یونٹ ہوجائے گا اس وقت پاور سیکٹر ناقابل برداشت ہوچکا ہے جس کا گردشی قرضہ 2.5 ٹریلین روپے تک پہنچ چکا ہے اور حکومت پاور ہاؤسز کو ادائیگی سےمعذورہے۔ اس کی بڑی وجوہ میں لائن لاسز کم وصولیوں اور نامناسب بجٹ سبسڈی کو شمار کیا جاتا ہے۔

TAGGED:Featuredایس ایس جی سی ایل کے صارفین کے لیے قیمت میں 45؍ فیصد اضافہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اپنے دماغ کو صحت مند اور توانا رکھنے کا راز جانیے !
Next Article نائلہ کیانی نانگا پربت سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

زیر سمندر حادثے کا شکار ‘ٹائٹن سب میرین’ پر فلم بنانے کا اعلان

امریکا (شوبز ڈیسک): ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے زیر سمندر جانے والی ‘ٹائٹن سب میرین’ کے حادثے پر…

October 1, 2023
تازہ ترینصحت

بھارت میں کورونا: مقامی نیزل ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

بھارت میں مقامی طوپر تیارکردہ کوروناکی نیزل ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی، ویکسین کورونا بوسٹر ڈوز…

December 24, 2022
دلچسپ و عجیب

پیرو کی پہاڑوں میں صدیوں سے بہنے والا ’سرخ دریا‘

پیرو (ویب ڈیسک): پیرو میں ایک مشہور دریا واقع ہے جو سال میں کچھ ماہ کے لیے سرخ اور تیز…

April 26, 2023
انٹرٹینمنٹ

رئیلٹی شو ’’بگ باس سیزن12‘‘ اچانک بند، اسٹوڈیو سیل کردیا گیا

(شوبز ڈیسک): بھارت کی ریاست کرناٹکا میں مشہور رئیلٹی شو ’’بگ باس کناڈا سیزن 12‘‘ کو ماحولیاتی قوانین کی خلاف…

October 8, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?