Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سوشل میڈیا کےمضر اثرات: دوسروں کی پوسٹ دیکھتے رہنا ڈپریشن کا باعث، تحقیق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > سوشل میڈیا کےمضر اثرات: دوسروں کی پوسٹ دیکھتے رہنا ڈپریشن کا باعث، تحقیق
صحت

سوشل میڈیا کےمضر اثرات: دوسروں کی پوسٹ دیکھتے رہنا ڈپریشن کا باعث، تحقیق

Published July 6, 2023
Tags: Featured بورن ماؤتھ یونیورسٹی کے ڈیویلپمنٹل سائیکولوجی کی سینئر لیکچرر ڈاکٹر کونسٹنٹینا پینورگیا کی تحقیق
Share
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ نوجوان جو سوشل میڈیا پر پیسِوو اسکرالنگ (جو دیگر سوشل میڈیا کا استعمال دیگر صارفین کا کونٹینٹ دیکھنے کے لیے کرتے ہیں) کرتے ہیں ان کے بے چینی، ڈپریشن اور ذہنی دباؤ میں مبتلا ہونے کے امکانات اپنا کونٹینٹ شیئر کرنے والے فعال صارفین کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔جرنل بیہیویئر اینڈ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں 18 سے 34 برس کے 288 افراد کا سروے کیا گیا۔ سروے کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ ان افراد کی سوشل میڈیا میں مختلف انداز کی مشغولیت نے ان کے تنہائی کے احساس اور نفسیاتی دباؤ پرکیا اثر چھوڑا۔

بورن ماؤتھ یونیورسٹی کے ڈیویلپمنٹل سائیکولوجی کی سینئر لیکچرر ڈاکٹر کونسٹنٹینا پینورگیا کا کہنا تھا کہ قومی شماریاتی ادارے کے مطابق سب سے زیادہ تنہائی نوجوانوں میں پائی جاتی ہے۔ ان افراد کی زندگی میں سوشل میڈیا انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ کچھ افراد اس کی مداحی کرتے جبکہ کچھ اس کو برا جانتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مطالعوں میں یا تو مخصوص پلیٹ فارم کو دیکھا گیا یا آن لائن گزارے جانے والے وقت کا جائزہ لیا گیا۔البتہ، اس تحقیق میں محققین کا مقصد لوگوں کے مختلف انداز میں سوشل میڈیا میں مشغول ہونے کا مطالعہ کرنا تھا، قطع نظر اس کے کہ وہ کونسا پلیٹ فارم استعمال کرتے تھے۔

مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ لوگ تین طرح سے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔ پہلے پیسِوو(جو دیگر صارفین کا کونٹینٹ دیکھنے کے لیے براؤزنگ کرتے ہیں) ہوتے ہیں، فعال لیکن نان سوشل (وہ افراد جو اپنا کونٹینٹ بناتے ہیں لیکن دوسروں کے کونٹینٹ کے ساتھ براہ راست انگیجمنٹ نہیں رکھتے) ہوتے ہیں اور تیسرے فعال سوشل (وہ جو اپنا کونٹینٹ بھی شیئر کرتے ہیں اور دوسروں کے کونٹینٹ بھی دیکھتے ہیں) ہوتےہیں۔

تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا کہ زیادہ مقدار میں منفعل(پیسِوو) سوشل میڈیا کا استعمال کا تعلق زیادہ بے چینی، ڈپریشن اور ذہنی تناؤ سے پایا گیا جبکہ دوسرے کے کونٹینٹ پر توجہ دیے بغیر کونٹینٹ کی شیئرنگ کیے جانے کے ذہنی تناؤ پر مثبت اثرات تھے۔

TAGGED:Featuredبورن ماؤتھ یونیورسٹی کے ڈیویلپمنٹل سائیکولوجی کی سینئر لیکچرر ڈاکٹر کونسٹنٹینا پینورگیا کی تحقیق
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article میکسیکو کے میئر نے شہریوں کی خوشحالی کے لیے مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی
Next Article پاکستان کی بھارت کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں بڑی کامیابی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

رواں سال کی پہلی پولیو مہم:ساڑھے5 لاکھ بچے ویکسینیشن سےمحروم

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): ذرائع نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم ہدف کے حصول…

February 6, 2023
پاکستان

’پی ٹی آئی حقیقی‘ بنانیوالے راؤ یاسر نے جماعت رجسٹر کرانے کی درخواست دیدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک):پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیارکرنے والے رکن اپنی پارٹی کے لیے الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔پی ٹی آئی…

May 26, 2023
تازہ ترینصحت

رحیم یارخان میں پراسرار بیماری سے12افراد جاں بحق

رحیم یارخان(نجات نیوز): رحیم یارخان میں وائرل انفیکشن سےایک ہی خاندان کے مزید 3 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع۔…

January 5, 2023
دنیا

اسرائیلی خواتین فوجیوں کی حماس کے ہاتھوں گرفتاری کی ایڈٹ شدہ ویڈیو جاری

(ویب ڈیسک):غزہ / مقبوضہ بیت المقدس: حماس کے 7 اکتوبر حملے کے دوران گرفتار کی جانے والی 5 اسرائیلی خواتین…

May 23, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?