Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آئی ایم ایف وفد آج ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں سےملاقات کرے گا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آئی ایم ایف وفد آج ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں سےملاقات کرے گا
پاکستانکاروبار

آئی ایم ایف وفد آج ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں سےملاقات کرے گا

Published July 7, 2023
Tags: Featured نئے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں غور
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد آج ملک کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔نمائندہ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا جس میں مسلم لیگ (ن)، پی پی اور پی ٹی آئی کے نمائندوں سے ملاقات ہوگی۔ نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ ان ملاقاتوں کا مقصد انتخابات سے پہلے آئی ایم ایف کے نئے سپورٹ پروگرام کے لیے ان کی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔

نمائندہ آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ دنوں میں پاکستان کے ساتھ نئے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں غور کیا جائےگا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم آج سہ پہر زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گی، پی ٹی آئی کی اقتصادی ٹیم کو آئی ایم ایف نے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پر حمایت لینے کے لیے رابطہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ اور اس کے وسیع مقاصد کے لیے پارٹی کی حمایت کے لیے رابطہ کیا، پی ٹی آئی اقتصادی ٹیم اور آئی ایم ایف ٹیم بات چیت کے لیے ذاتی اور عملی طور پر شامل ہوں گی ۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کا یہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جولائی کے وسط میں ہوگا۔

آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 2.6 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، پاکستان کو یہ رقم قسطوں میں موصول ہوسکتی ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اصولی طور پر معاملات طے پاگئے ہیں۔

TAGGED:Featuredنئے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں غور
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سویڈن: قرآن کریم اور دیگر مقدس صحیفوں کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے پر غور شروع
Next Article سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف آج پاکستان بھر میں یوم تقدیس قرآن منایا جارہا ہے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے…

July 30, 2024
دنیا

بھارت: اترا کھنڈ میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 36 افراد ہلاک، 19 زخمی

الموڑا - بھارت (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں…

November 4, 2024
پاکستانتازہ ترین

سیستان میں ہلاک دہشتگرد پاکستانی شہری تھے جو ایران میں چھپے ہوئے تھے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، دہشتگردی…

January 18, 2024
پاکستان

سیفٹی انتظامات نہ ہونے کے باعث پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ ایک بار پھر سیل

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر ایک بار پھر سیل کر دیا۔ تحریک…

July 23, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?