کیلیفورنیا (ٹیک ڈیسک): خلائی سیاحت کی کمپنی ورجن گیلیکٹک نے اپنی پہلی خلائی سیاحتی پرواز کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کے مطابق یہ پرواز 10 اگست تک روانہ ہوسکتی ہے۔گیلیکٹک 02 نامی اس مشن میں تین مسافر شامل ہوں گے جنہوں نے اس سفر کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالرز یا ساڑھے چار لاکھ ڈالرزکی رقم ادا کی ہے۔ تاہم، خلائی جہاز میں جانے والے عملے کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔یہ مسافر ’وی ایم ایس اِیو‘ نامی طیارے سے کے نیچے جڑے ایک راکٹ پلین ’یونیٹی‘ میں سوار ہوں گے۔طیارہ ان کو خلاء کی جانب لے کر جائے گا اور45 ہزار فِٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد یہ راکٹ پلین طیارے سے علیحدگی اختیار کر لے گا۔
کمپنی کے مطابق عملے اور مسافروں سمیت پرواز کے متعلق معلومات بتائی جائیں گی اور لانچ کو لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔
اس سے قبل کمپنی کے پہلے مشن گیلیکٹک 01 میں تین ممبران پر مشتمل عملہ مختصر سی سب آربیٹل پرواز کر چکا ہے۔ 90 منٹ کے دورانیے والے اس مشن نے نیو میکسیکو میں قائم اسپیس پورٹ امیریکا سے پرواز بھری تھی۔ اگست میں متوقع پرواز بھی اس ہی اسپیس پورٹ سے لانچ کی جائے گی۔
یونیٹی نام والا راکٹ پلین جڑا ہوگا۔ اِیو طیارہ یونیٹی کو زمین کی سطح سے اوپر لے کر چھوڑ دے گا۔ بعد ازاں یونیٹی کے انجن چلیں گے اور خلاء میں پہنچ کر بند ہوجائیں گے۔