Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: گال ٹیسٹ میچ: پاکستان کی پہلی شاندارفتح، سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > گال ٹیسٹ میچ: پاکستان کی پہلی شاندارفتح، سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست
کھیل

گال ٹیسٹ میچ: پاکستان کی پہلی شاندارفتح، سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست

Published July 20, 2023
Tags: Featured سعود کی اس ٹیسٹ میچ میں 208 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز
Share
SHARE

گال (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 131 رنز کے ہدف کو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق 50 اور آغا سلمان 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کھیل کے آخری روز کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنائے ہوئے تھے جب کہ جیت کے لیے 83 رنز درکار تھے اور کریز پر امام الحق اور کپتان بابر اعظم موجود تھے۔

بابر 24 رنز بناکر برباتھ جے سوریا کا شکار بنے، بعدازاں سعود شکیل 30 اور سرفراز احمد ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے پرباتھ جے سوریا نے 4 اور رمیش مینڈس نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ کی ٹرافی سے نوازا گیا۔

The first 🇵🇰 batter to score a double 💯 in Sri Lanka 👏

Player of the match @saudshak 🌟🏆#SLvPAK pic.twitter.com/cFHPtXRYOW

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 20, 2023

سعود نے گال میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں 208 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی۔

دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔

گال میں کھیلا گیا یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25 ۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ ہے۔

131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی شروعات مایوس کن رہی، 16 رنز کے اسکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پھر شان مسعود 7 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، نعمان علی صفر پر رن آؤٹ ہوگئے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے دوسری اننگز کا آغاز 14 رنز کی مجموعی اسکور سے کیا، کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 20، کوشل مینڈس 18، اینجیلو میتھیوز 7، نیشان مدھشکا 52، دنیش چندیمل 28، سمارا وکرما 11 جب کہ رمیش مینڈس 42 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا 82 رنز کی اننگز کھیل کر شاہین آفریدی کے ہتھے چڑھے اور آؤٹ ہوگئے، پرباتھ جے سوریا 10 رنز اور کاسون راجیتھا 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابرار احمد نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ آغا سلمان اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

TAGGED:Featuredسعود کی اس ٹیسٹ میچ میں 208 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article محرم الحرام:ملک بھر میں فوج تعیناتی کا فیصلہ، سندھ میں‌ڈبل سواری پر پابندی
Next Article توہین قرآن: عراق میں مشتعل افراد نےسویڈن کا سفارتخانہ جلا دیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

نگران وزیراعظم پر نواز- زرداری کی کئی بار مشاورت، نام فائنل نہیں‌ہوسکا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے مختلف…

August 2, 2023
پاکستان

حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی، فضل الرحمان

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ…

September 28, 2024
کھیل

دوسرا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک): سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔راولپنڈی میں کھیلے…

April 29, 2023
انٹرٹینمنٹ

بہروز سبزواری نے اپنی سابق بہو کو بہترین لڑکی قرار دے دیا

(ویب ڈیسک): کراچی: پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے اپنی سابق بہو سائرہ کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے انہیں بہترین…

June 3, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?